میں پردہ کیوں کرتی ہوں

میری پھوپھو کہا کرتی ہیں کہ اگر آپکے سامنے مالٹے پڑے ھوں تو آپ کوئی خاص توجہ نہیں دو گے لیکن اگر انھیں چھیل کر آپ کے سامنے رکھے جائیں تو آپ فورا اسے کھانے کو لپکیں گے بالکل اسی طرح بغیرحجاب کے عورت لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ھے-

یہ حکم ربی ھے جب ہم نے کلمہ پڑھ لیا تو اطاعت اور بندگی کا وعدہ کرلیا اس کی بجا آوری کے لئے ضروری ھے کہ کوئی وجہ وضاحت مانگے بغیر سر تسلیم خم کریں اور اس پر عمل کریں سب سے بڑی وجہ جب عورت پردے میں ہوتی ھے تو کوئی بھی آدمی بری نظر نہیں ڈالتا کیونکہ آگے پردے کی دیوار ھے گویا پردہ ایک قلعہ ھےلہزا باپردہ خواتین بلا جھجک اپنے ہر کام کے لئے ہر جگہ آجاسکتی ھے پردو اُس کا محافظ ھے ۔ اگر ہم پردے کے بغیر ہونگے کہ کپڑے کا رنگ اور زیور دکھائی دے گا اور کوئی شخص لالچ میں مبتلا ہوسکتا ہےعورت کا دایرہ کار اُس کا گھر ہے مگر ضرورت کے وقت باہر نکلنا پڑتا ہے جب اللہ کا حکم ہے اور ہم اللہ کے بندے ہیں تو قیل و قال کی وجہ ہی نہں رہتی -

بے پردہ خواتین کھلی کتاب کی طرح ہوتی ھے" آؤ مجھے پڑھو "جب کے پردہ دار خاتون اہک بند کتاب ھے انسان کو خاص طور پر عورت کو اپنی شخصیت پر اتنا تو اختیار ہونا چاہئے کہ کوئی اُس پر بری نظر ڈال کر اُس کی توہین نہ کرے اس کا ھواب یہ ہوسکتا ہے کہ عورت گھر سے باہر نہ نکلے لیکن ضرورتکے لئے گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے اسکا بہترین حل یہ ھے کہ پردے میں نکلیں پردے میں ہماری عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ھے کوئی شخص رکیک جملہ کسنے کی گستاخی نہیں کرتا جب ہم پردے میں باہر نکلتے ہیں تو بری نظر سے بچ جاتے ہیں پردہ ہمارے لئے جیسی نعمت رکھی ہے تو پھر ہم کیوں بے پردہ ہوکر اپنی انا اور عصمت کو رسوا کریں پردہ ہی تو ہے جو آج کی عورت کے شرم و حیا کی علامت ہے جلال و احترام کی چادر حسن و جمال کا سب سے خوبصورت تاج اور ادب و کمال کی سب سے بڑی دلیل یے اور خدا کی طرف سے عورت کے لئے تحفہ عظیم ھے ہم پردے میں اپنی زینت چھپا سکتے ہیں ہم پردہ کرکے ہی زمانے اور شرپسند لوگوں کی نظروں سے بچ سکتے ہیں-

اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ" اے! نبی کی بیویو اور مومن عورتوں" جب تم باہر نکلو تو اپنی چادر کا پلو سر پر لے لیا کرو تاکہ تم پہچانی جاو اور نہ ستائی جاو پردہ تو ہم اپنے رب کی اطاعت کی وجہ سے کرتے ہیں باقی تو سب اُس کی برکات ہیں جن سے ہم فیض یاب ہوتے ہیں اللہ تعالی ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فر مائے امین -
farheen riaz
About the Author: farheen riaz Read More Articles by farheen riaz: 33 Articles with 44077 views rukht e safar (رختِ سفر )the name of under which numerous column and Articals has been written by Columnist Farheen riaz
starting 2012
.. View More