کچھ اچھی باتیں

اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ میری کمی بیشی معاف فرمائے اور مجھے ہدایت کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے اور ہمیں اللہ عزوجل کا سچا و پکا فرمانبردار بنائے اور ہمیں سنتوں سے آراستہ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) اور یہی دعا سب مسلمانوں کے لیے ہے۔

اللہ عزوجل ارشاد فرماتے ہیں کلام پاک میں

“اور اس سے اچھی بات کس کی جو بلائے اللہ کی طرف اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں مسلمین میں سے ہوں“

“اعمال کا دارومدار نیت پر ہے“

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار ارشادات میں سے ایک ارشاد یہ بھی ہے کہ
“علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نا جانا پڑے“
“صفائی نصف ایمان ہے“

ولیم شیکسپئر نے ایک بار کہا
“تین چیزیں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں
١- دوسروں لوگوں سے زیادہ جاننا
٢- دوسروں لوگوں سے زیادہ کام یا محنت کرنا کرنا
٣- دوسروں لوگوں کے مقابلے میں امیدیں کم رکھنا

چارلس کہتا تھا
“چار چیزیں کبھی اپنی زندگی میں مت توڑنا
١- اعتماد ٢- وعدہ ٣- تعلقات اور ٤- دل
کیونکہ جب ان چاروں میں سے کوئی چیز ٹوٹتی ہے تو آواز نہیں ہوتی مگر تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے

جرمنی کا ایڈولف ہٹلر کہتا تھا
“اگر آپ جیت جائیں تو آپ کو تاویل اور صفائی دینے کی ضرورت ہی نہیں اور اگر آپ ہار جائیں تو بھی آپ کو تاویل اور صفائی دینے کے لیے زندہ نہیں رہنا چاہیے“۔ (شاید یہی وجہ تھی کہ ایڈولف ہٹلر نے جنگ میں ناکامی کے یقین کے بعد گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دی)

مدر ٹریسا کہتی تھیں
“اگر ہم لوگوں کو آزمانے اور سمجھنے میں لگے رہیں تو ہمیں لوگوں سے پیار و محبت کرنے کا وقت کب اور کتنا ملے گا“

“اگر ہم ان لوگوں اور چیزوں سے محبت نہیں کرسکتے جنہیں ہم ملتے یا دیکھتے ہیں تو اس خدا سے کیسے محبت کرسکیں گے جنہیں ہم دیکھ بھی نہیں سکتے“

بونی بلیئر کہتا تھا
“جیتنا اس کا نام نہیں ہے کہ آپ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جیتنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے پچھلی مرتبہ کی بانسبت اس مرتبہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے“

لیو ٹولسٹو کہتا تھا
“ہر شخص دنیا کو تبدیل کرنے اور دیکھنے کا خواہش مند ہے مگر کیا ہر شخص اپنے آپ کو تبدیل کرنے یا دیکھنے کے لیے تیار ہے؟“
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 495587 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.