موت سے بھی بڑا حادثہ ہے زندگی

آج کا انسان جوکہ بظاہر اچھا بھلا ،چلتا پھرتا ،کھاتا پیتا،سوتا جاگتا کام کاج میں مصروف نظر آتا ہے۔دراصل یہ زندہ نہیں ہے۔یہ مردہ ہوچکا ہے،بقول شاعر
زند ہ لاشوں کی بھیڑہے چاروں طرف!
موت سے بھی بڑا حادثہ ہے زندگی۔

یہ سب چلتی پھرتی لاشیں ہیں کیونکہ ان کے دل مردہ اور تاریک ہوچکے ہیں،جن کی روحیں نورمصطفی ﷺسے منورہونی چاہیں ،وہ اس حقیرسی دنیا میں ہمیشہ رہنے کی جستجومیں ہیں،شہرشہرگاؤں گاؤں گھرگھرجھگڑے ہی جھگڑے نظرآرہے ہیں ۔کوئی مذہب کے نام پر لڑرہا ہے توکوئی فرقہ واریت کے نام پر اور کوئی رنگ ونسل کے لئے لڑرہا ہے توکوئی زمین وجائیدادکی خاطر اپنے ہی بھائی کے خون کا پیاسا نظر آتا ہے ہمارے اخبارات اور نیوزچینل ایسے ہزارہا واقعات سے بھرے پڑے ہیں،ان تمام فسادات کی فقط ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان خود اپنی ذات کے لئے توہر ایک سے بھلا چاہتا ہے۔لیکن خود کسی کا بھلا نہیں چاہتا ،ان قیامت خیزحالات میں مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے قرار دلوں کواطمینان بخش دے،مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوغم زدہ انسانوں کو تجلیات مہر محبت سے خوشحال کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جومظلوموں کی آبروکی پاسبانی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوابن آدم کے سینے میں دہکتی ہوئی آتش نفرت وحسدکوگلزار کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جورنگ ونسل کے سب جھگڑے مٹا کر فقط انسانیت کا درس دے مجھے تلاش ہے اس نظر کی جواپنی سخاوت سے گھرگھر میں بھوک افلاس کے کہرام کو شکم سیری میں بدل دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جونسل نو کی ہوس پرست نگاہوں پر حجاب شرم وحیا ء ڈال دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوتاریک اور مردہ دلوں کے آخری کونوں تک شمع نور عشق مصطفی ﷺسے بھر دے۔اور کمزور ایمانوں کو نئی زندگی نواز دے مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کے زنگ آلود ہ ایمان کو کمال بندگی تک لیجائے۔اور تجلیات توحید سے زنگ آلودہ ایمان منورہوکر جگمگانے لگے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے گناہوں کے بہتے ہوئے لہو کوروک دے اور برسات امن وامان سے وطن عزیز کی سرزمین پاک کے خطے کوہرا بھرا کرکے خوشحالی کی بہاریں نواز دے ،مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوانسان کوگمراہی اور جہالت کی تاریک اور جان لیوا دلدل سے نکال کر قرآن وحدیث کی ہمیشہ قائم رہنے والی سچی اور پاکیزہ نوانیت میں لے آئے۔مجھے تلا ش ہے اس نظر کی کہ جو احکامات مصطفی ﷺکی پاسداری کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو اولاد کوماں باپ کے حقیقی مقام ومرتبے سے آگاہ کرکے انہیں شعور ادب واحترام کا درس دے،مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو جسمانی اور روحانی بیماریوں کی مسیحائی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانساں کی روح پر لگے کفروشرک کے سب داغ دھوکرپاکیزہ کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو ہرجگہ قانون مصطفی ﷺکونافذ کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو انسان کو اپنے خالق حقیقی کی رضا میں راضی رہنے کا ہنر سیکھا دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے لوث بھٹکے ہوئے انسانوں کی رہنمائی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کواشرف المخلوقات ہونے کا احساس دلائے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کواسرار حق سے روشناس کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوتمام فرقوں سے سب جھگڑے مٹاکر پرچم مصطفی ﷺکے سائے میں منزل توحید پر پہنچا دے۔مجھے تلاش ہے ایسے نظر مرد کامل درویش کی ہاں مجھے تلاش ہے،مجھے تلاش ہے-
M A TABASSUM
About the Author: M A TABASSUM Read More Articles by M A TABASSUM: 159 Articles with 153126 views m a tabassum
central president
columnist council of pakistan(ccp)
.. View More