14اگست کا سونامی مارچ اور شیخ رشید احمد کے خدشات.....؟؟؟

سونامی کا کمزرو ہوتا زور....؟؟؟عمران وحکومتی اراکین کی ملاقاتیں کیارنگ لائیں گیں...؟؟؟

آج اپناکالم شروع کرنے سے پہلے تذکرہ کرناچاہوں گا عیدالفطرپر پیش آئے سانحہ کلفٹن سمیت کراچی کے دیگرمقامات ہاکس بے،سُنہراپوائنٹ اور سی ویو پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہونے والے اپنے اُن40 سے زائد پاکستانیوں کا جو سمندرکی بے رحم لہروں کی نظرہوگئے اور اِس پُرآشوب دنیاسے منہ موڑکر ہم سے اچھی جگہ پر چلے گئے ہیں یہ ٹھیک ہے کہ اِن کی ہلاکتوں میں بڑی حد تک سندھ حکومت کے ذیلی اداروں کے ذمہ داران کی بھی کوتاہیاں ہیں تو وہیں اِن مرحومین کی اپنی بھی لاپرواہی اورکسی کی نہ سُننے والی ضدکو بھی مورودِ الزام ٹھیرانا درست ہوگاکہ ایسے موقعوں پر بہت سے لوگ ایساہی کرتے ہیں اور سمندرکی بے رحم لہروں کو پکڑنے کے چکرمیں اِن کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اور پھر کسی ناگہانی آفت کی نظر ہوکر اپنی موت کو خود ہی دعوت دے ڈالتے ہیں جیساکہ ایام ِ عید پر سمندرکے نہانے والوں نے ایساکیا ہوگااوریوں اِن کی ہلاکتوں نے سب کی عیدکی خوشیاں ماندکردیں اور شہرِ کراچی سمیت سارے مُلک کی عیدکی خوشیاں سوگ میں تبدیل کردیں ایسے میں دُعاہے کہ ہے کہ اﷲ ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں بلنددرجات عطافرمائے اور اِن کی لواحقین کو صبرِ جمیل پر اَجرِ عظیم دے (آمین )

ہاں ..!!تو اَب میں آتاہوں اپنے آج کے کالم کے اصل موضوع کی جانب ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان المعروف مسٹرسونامی خان نے اپنے ایک انٹرویواورعیدکے روزپارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ کارکنان 14اگست کے آزادی مارچ کی بھرپورتیاریاں شروع کریں ہر صورت مارچ ہوگااور مُلک میں حقیقی تبدیلی ضرورآئے گی، 14اگست کا آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑااحتجاج ہوگااِس موقع پر عمران خان کا کہناتھاکہ ہم 14اگست کو بتائیں گے کہ عام انتخابات میں (ن) لیگ اور دیگر لوگوں نے کیسے دھاندلی کی ہے اور اِسی کے ساتھ ہی مسٹرسُونامی نے اپنے اِس عزم کو دُھرایاکہ اِس روزہم وہاں تب تک دھرناختم نہیں کریں گے جب تک ہم اپنے مطالبات نہ منوالیں اپنے کارکنان سے گفتگوکے دوران عمران خان اپنے فطری انداز سے ذراجذباتی ہوئے اور اپنی اِسی حالتِ جذبات میں یہ تک کہہ گئے کہ ہمارے تمام کے تمام مطالبات جمہوری اور آئین کے عین مطابق ہیں ہماراکوئی ایک بھی مطالبہ اور نقطہ آئین کے باہرنہیں ہے اِن کا ساتھ میں یہ بھی کہناتھاکہ ہمارا مطالبہ مڈٹرم الیکشن کا بھی نہیں ہوگاجس کا عمران خان نے یہ جواز پیش کیا کہ مڈٹرم اِس وقت ہوتاہے جب الیکشن ٹھیک ہوں اِن کا اپنی گفتگومیں یہ بھی کہناتھاکہ جس الیکشن سے موجودہ حکومت اقتدارکی مسند پر قابض ہے اور اپنے اُلٹے سیدھے اقدامات سے مُلک او ر قوم کانقصان کرکے دیوارسے لگارہی ہے یہ توساراالیکشن ہی سراسر جعلی مینڈیٹ پر مبنی ہے ، اِن کا اِس موقع پر یہ بھی کہناتھاکہ اِس دھاندلی زدہ الیکشن پر مڈٹرم نہیں بلکہ ہم ری الیکشن کی قانونی اور آئینی بات کریں گے اور مسٹرعمران خان اپنے مخصوص انداز سے ن لیگ اوراِس کی حکومت کی موجودہ پوزیشن پر اپنے اِس الزام کو یقین کے ساتھ دُھرایاکہ ’’ن لیگ ایک فاشٹ جماعت ہے جو آمرکی نرسری میں پلی ہے، اُنہوں نے اپنے اِس الزام کو ثابت کرنے کے لئے یہ بھی کہاکہ ’’یہ اپنی اِس بات پر قائم ہیں اور یہ ثابت کریں گے کہ اِن کی جمہوریت صرف اپوزیشن میں ہی نظرآتی ہے، اُنہو ں نے کہاکہ آج ہم دھاندلی اور حکمرانوں کے رویوں کے خلاف نکل رہے ہیں تو حکمران فوج کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں..؟کیوں کہتے پھررہے ہیں کہ ہمیں نظربندکردیں گے،اِنہیں اپنی دھاندلی سے آئی حکومت کے جانے کا خوف ہے اور یہ یہی چیزچھپارہے ہیں عمران خان المعروف مسٹرسونامی نے کہاکہ یقینا14اگست سے (ن) لیگ کی حکومت کے خاتمے کے لئے اُلٹی گنتی شروع ہوجائے گی اور حکمرانوں کو ہرصورت گھرجاناپڑے گا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان المعروف مسٹرسُونامی خان نے اپنے کارکنان سے گفتگوکے دوران جہاں حکمران جماعت (ن)لیگ کو اپنے پروگرام اور عزائم سے آگاہ کیا تووہیں مسٹرسونامی خان یعنی کے عمران خان نے اپنے تبدیلی کے خاطرشروع کئے جانے والے آزادی مارچ کے آمنے سامنے ، آگے پیچھے اور دائیں بائیں بندھ باندھنے اوراِن پر حکومت سے مذاکرات کے لئے دباؤڈالنے کے لئے متحرک جدہ اور واشنگٹن کے حکومتی یاروں کو بھی کھلے مگر انتہائی دبے ہوئے انداز سے متنبہ کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ جدہ اور واشنگٹن والے پاکستانی سیاست سے دوررہیں،12ماہ سے کوئی بات مان نہیں رہے تھے عوامی پریشرپڑاتوسب کے ہوش ٹھکانے لگ گئے ہیں اور سب رابطے کرتے پھررہے ہیں اُنہوں نے اپنے مخصو ص انداز سے مسکرارتے ہوئے کہاکہ اگر یہ ایساپہلے کرلیتے تو کیاکچھ نہیں ہوجاتا...؟؟اور اَب شہبازشریف بھی پیغامات بھجوارہے ہیں مگراَب کسی بھی صورت ڈیل ہوگی اور نہ ہی ڈیل کا کوئی سوال پیداہوگااَب تو فیصلہ 14اگست کے آزادی مارچ کانتیجہ آنے پر ہی کچھ ہوگا‘‘پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان المعروف مسٹرسونامی خان نے اپنے کارکنان سے گفتگوکے دوران اور بہت سی باتیں کیں تھیں مگر یہاں راقم الحرف نے صرف اُن ہی باتوں کاذکرکیاہے جنہیں عمران خان بارباردُھراکر حکمران اور حکومت پر اپنادباؤبڑھائے ہوئے ہیں، یہ اِس بھی ہی قائم ہیں کہ جب تک کچھ ہونہیں جاتایہ اپنے یہی جملے جگہ جگہ دُھراتے رہیں گے۔

اگرچہ آج اِس سے انکار نہیں ہے کہ عمران خان کے چودہ اگست کے آزادی وسونامی مارچ اور علامہ طاہر القادر ی کی انقلاب کی کال سے نوازشریف اوراِن کے ساتھی سخت دباؤ میں ہیں جیسے جیسے چود ہ اگست کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے حکومت کی پریشانی بڑھتی ہی جارہی ہے،مگراِس کے باوجود بھی نوازشریف اور اِن کے ساتھی نااُمیدنہیں ہوئے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان سے پوچھاہے کہ اتناکچھ کرنے کے پیچھے عمران خان اپنا اصل ایجنڈابھی تو قوم کو بتائیں یا یہ سب کچھ ہوایا خواب ہی میں کرنے کا ادارہ کئے ہوئے ہیں مگرپھربھی ایسالگتاہے کہ جیسے نوازشریف اور حکومتی اراکین کا اَبھی یہ دعویٰ ہے کہ یہ عمران خان کو بہلاپھسلاکرمسٹرسونامی خان کو ایسی لولی پاپ دے دیں گے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنے چودہ اگست کے آزادی و سونامی مارچ کے غبارے سے خود اپنے ہی ہاتھوں سے ہوانکال دیں گے اور یہ نہ صرف ایساکریں گے بلکہ عمران خان حکومت کے خلاف کہے ہوئے اپنے وہ سارے الفاظ بھی واپس لے لیں گے جو ایک ماہ سے یہ نوازشریف اور حکومت کے خلاف استعمال کر تے رہے ہیں کیوں کہ آج حکومتی اراکین اور وزیراعظم نوازشریف کو اِس بات کا پوراپورایقین ہے کہ یہ سب مل کر اپنی چاپلوسیوں اور بول بچن سے عمران خان سے ہونے والی چوتھی ملاقات میں عمران خان المعروف مسٹرسونامی خان کے14اگست کے سو نامی مارچ کے زورکو کمزروکرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اِس طرح عمران خان کا آزادی مارچ کے لئے شروع کیاجانے والا سونامی مارچ دم توڑکر تبدیلی کے اُس اندھیرے کنوئیں کی نظرہوجائے گاجس کا کبھی بھی کوئی تذکرہ بھی نہیں کرے گاسب کچھ ایک خواب بن جائے گا دیکھتے ہیں کہ ایساہوتاہے جیساکہ حکومتی اراکین سوچ رہے ہیں یا ویساہوتاہے جیساکہ مسٹرسونامی چاہتے ہیں..؟۔

بہرکیف ...!چودہ اگست کے آزادی مارچ کی کامیابی سے متعلق عمران خان کے بلند وبانگ دعوؤں اوراِس پر وزیراعظم نوازشریف اور حکومتی اراکین کے دباؤ میں آنے کے بعد نوازشریف کے خاص ٹاسک پر حکومتی اراکین کی عمران خان سے جاری ملاقاتوں کے سلسلے سے آئندہ دِنوں میں آنے والے نتائج پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے قبل ازوقت اِن خدشات کا اظہارکیاہے کہ ’’عمران مطالبات سے پیچھے ہٹے تو تحریک انصاف ختم ہوجائے گی‘‘ شیخ رشیداحمدنے اپنے اِن خدشات کا اظہارایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب عمران خان اپنے چودہ اگست کے آزادی مارچ کو حتمی شکل دے چکے ہیں تووہیں حکومتی اراکین بھی عمران خان کو اِن کے راستے سے بھٹکانے اور ہٹانے کے لئے یہ راستہ دکھارہے ہیں کہ پارلیمنٹ ہی وہ واحدجگہ ہے جہاں سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے سوعمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی تبدیلی کو لانے کے لئے پارلیمنٹ کا سہارالیں اور وہ اِس طرح جتنی بھی تبدیلی لاناچاہیں لاسکتے ہیں،اِس پر شیخ رشیداحمدکا یہ کہناہے کہ’’ عمران خان نے 14اگست کو مطالبات کی منظوری کے بغیرآزادی مارچ ختم کیا تو تحریک انصاف ختم ہوجائے گی،اِن کا کہناہے کہ تحریک انصاف پہلی مرتبہ قومی امتحان میں شریک ہوئی ہے جو بھی اپوزیشن جماعت14اگست کے احتجاج سے پیچھے ہٹ گئی تو اِن کی سیاسی موت ہوجائے گی،شیخ جی نے اپنے ایک انٹریومیں یہ بھی کہادیاہے کہ نوازشریف جمہوری نہیں آمرجیسی سیاست کررہے ہیں اور عیدالضحیٰ سے پہلے قربانی ناگزیرہے،اُنہوں نے راناثناء اﷲ کے استعفیٰ پر جیسے حیرانگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ’’(ن)لیگ راناثناء اﷲ خان کا صدقہ دے کراپنی حکومت نہیں بچاسکتی،اِن کا کہناہے کہ جہاں اپنے تئیں ن لیگ نے رانا کا صدقہ دیا ہے تو وہیں آج آصف علی زرداری بھی نوازحکومت کو بچانے کے لئے کوشش کررہے ہیں اور تن من دھن سے امریکاکے ساتھ مل کراین آراُوٹولے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں مگر شیخ جی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب کچھ ہونے کے باوجودبھی(ن) لیگ کی حکومت کو ختم ہونے سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ،انہوں نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت بچانے کے لئے ہر حال میں(ن) لیگ کو مُلک میں مڈٹرم انتخابات کا اعلان کرناہوگا‘‘ آج شیخ رشیداحمدنے عمران خان کو اپنے جن خدشات سے آگاہ کیا ہے کیا عمران خان اِسے سنجیدہ لیں گے...؟یا حکومتی اراکین سے ملاقات کے بعد ملنے والی لولی پاپ سے بہل جائیں گے اور اپنے سونامی اور آزادی مارچ کو سمیٹ کر ایک طرف کردیں گے اور پھر وہی کردیں گے آج جس کا اظہارعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کیا ہے...؟؟؟اَب دیکھتے ہیں کہ امتحان کی اِس کڑی گھڑی میں کون کون کس طرح اپنے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتاہے...؟آج اُس وقت کا انتظار آپ سب کی طرح مجھے بھی ہے ...!!۱۱
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 893488 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.