نرگس سیٹھی……چند تاثرات

نرگس سیٹھی کے نام سے کون واقف نہیں؟ میں اس شخص کو نشئی اور پوستی ہی کہوں گا جو یہ کہے کہ وہ نرگس سیٹھی کے نام سے واقفیت نہیں رکھتا…… یوں تو ہماری تاریخ میں رضیہ سلطانہ کے بہت چرچے ہیں……جھانسی کی رانی کی حکمرانی بھی تاریخ کا حصہ ہیں…… برصغیر پاک ہند میں اپنی ذہانت کی دھاک بٹھانے اور شاہجہاں کی حکومت کے استحکام اور مقبولیت اسکی شریک حیات ملکہ ہند نورجہاں کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ایسی دلیر اور بہادر خواتین کے ذکر سے دنیا کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ جن کے سنہرے کارنامے سن کر انسان ورطہ حیرت میں پڑجاتا ہے۔

نرگس سیٹھی کہنے اور دیکھنے میں تو ایک عام سے سگھڑ خاتون دکھائی دیتی ہے، وہ جس محکمے میں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تعینات ہوتی ہے۔ پہلے پہل تو متکبر افسران اسے ایزی لیتے ہیں۔لیکن جب انکا نحیف اور دبلی پتلی عام سے خاتون ’’ نرگس سیٹھی سے واسطہ پڑتا ہے تو انکی کھڑے کھڑے پتلونیں گیلی ہوجاتی ہیں۔بات کرنے کا وہ حوصلہ نہیں کرپاتے۔کوئی اسے کچھ بھی نام دے مگر میں اسے آئرن لیڈی کے نام سے پکارتا اور لکھتا ہوں۔

نرگس سیٹھی پچھلے 30سال سے زائد عرصہ سے پاکستان کی خدمت کررہی ہے۔ وہ انتہائی اعلی تعلیم یافتہ بھی ہے اور لائق فائق بھی……

ذہین بھی ہے اور فطین بھی……وہ بات کرنے اور بات سمجھانے کے ہنر سے بھی آشنا ہے۔ اور محکمہ کے رولز اینڈ ریگولیشنز کو پوری قوت سے نافذ کرنے کی ہمت بھی رکھتی ہے……نرگس سیٹھی نے پاکستان اور امریکہ کی اعلی یونیورسٹیوں سے اعزاز کے ساتھ ’’ بین الااقوامی تعلقات ‘‘( International Relations.) ترقی انتظامیہ ( Development Administration) اور ڈیفنس سٹڈیز ( Defence Studies. ) میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ گذشتہ تیس برسوں سے نرگس سیٹھی حکومت کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے حواالے سے بے پناہ شہرت رکھتی ہے۔ حافظہ بھی بلا کا خدا سے عطا ہوا ہے۔جو بات ایکبار کہہ دیتی ہے اسے بھولتی نہیں گاہے بگاہے ماتحتوں کو یاد دلاتی رہتی ہے……جان اس وقت چھوڑتی ہے جب کام ہو جاتا ہے۔اسکی ان ہی باتوں اور اصول پرستی کے باعث سرکاری مشینری میں اسکے مخالفین کا بھی ایک وسیع حلقہ موجود ہے۔لیکن وہ اسکی پرواہ نہیں کرتی۔

نرگس سیٹھی پاکستان کی پہلی خاتون بیوروکریٹ ہے جسے کابینہ سکریٹری کی حثیت سے خدمات سرانجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ سکریٹری دفاع ، سکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، سکریٹری صحت اور وزیر اعظم کی پرنسپل سکریٹری کی حثیت سے بھی فرائض ادا کر چکی ہے۔ نرگس سیٹھی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ پیپلز پارٹی اور نوازحکومت کی جانب سے اسکی قابلیت اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ مسلم لیگی حکومت نے بھی لوڈ شیڈنگ کے بدترین بحران سے نبٹنے کے لیے انہیں پانی و بجلی کی وزارت کا سکریٹری تعینات کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسکی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہلال امتیاز عطا کیا ہے۔

نرگس سیٹھی کو میں نے جو آئرن لیڈی کہا ہے وہ ایسے ہی نہیں کہا…… میں ایک کام کے سلسلے میں لیسکو کی ایک سب ڈویژن میں گیا تو ابھی مجھے اہلکار اپنی چکنی باتوں سے چکر دینے کے چکر میں تھے ۔کہ لیسکو ہیڈکوارٹر سے ٹاسک فورس سے تعلق رکھنے والا ایک گریڈ اٹھارہ کا ڈپٹی مینجر آن پہنچا …… ہر طرف کھلبھلی مچ گئی ……اس افسر کی زبان سے م نکلے یہ الفاظ میں نے اپنے کانوں سے سنے ……وہ کہہ رہا تھا کہ ’’ نرگس سیٹھی نے عورت ہوتے ہوئے بھی ہماری ……………… میں ڈنڈا دیا ہوا ہے۔ اسکا پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب کدھر آ نکلے۔

یہ الفاظ سن کر میں سوچنے لگا کہ اگر ہمارے ملک کا ہر مرد افسر عورت ( نرگس سیٹھی )بن جائے تو ہم عالمی سطح پر زندوں میں نہ ہو جائیں…… یہ الگ کہانی ہے کہ وہ افسر اپنے دورے کی قیمت وصول کرکے ہیڈ کوارٹرا یا پھر کسی اور دفتر کی جانب روانہ ہوگیا۔ نرگس سیٹھی کو ناکام بنانے کے لیے کچھ عناصر سرگرم عمل ہیں جن میں بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ بعض وزرا بھی شامل ہیں…… نرگس سیٹھی کے مزاجی خدا سلیم سیٹھی بھی وفاقی سکریٹری ہیں۔ لیکن مرد ہو کر بھی انکا اسقدر وجکرا نہیں ہے ۔جتنا رعب و دبدبہ عورت ہوکر نرگس سیٹھی کا ہے۔

نرگس سیٹھی کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ جب عدالت عظمی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فارغ کرنے کا تہیہ کیا تو وفاقی حکومت کے تمام مرد وزرا اور سرکاری افسران نے انکا ساتھ دینے سے معذرت کرلی مگر اس شیر دل خاتون نے یوسف رضا گیلانی کا نہ صرف بھرپور ساتھ دیا بلکہ عدالت کے تمام تر غیض و غضب کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گیلانی صاحب کے حق میں شہادت بھی قلم بند کروائی یہ الگ بات ہے کہ عدالت اندھی اور بہری نہ تھی۔
Anwer Abbas Anwer
About the Author: Anwer Abbas Anwer Read More Articles by Anwer Abbas Anwer: 203 Articles with 144188 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.