آپر یشن ضرب عضب اور متاثرین

آپر یشن ضرب عضب کا میابی سے اپنے اختتام کی جانب گامز ن ہے ‘آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 80فی صد علاقے میں کامیاب آپر یشن ہو چکا ہے جبکہ عنقر یب پورے علاقے کو کلیئر کر دیا جائے گا اور اسی طرح شدت پسندوں کا گڑشمالی وزیرستان جہاں پر خود کش حملوں کی ٹر ننگ ، بارودی مواد بنانے کی فیکٹر یاں اور ملک بھرمیں بم دھماکوں اورحملوں کی پلاننگ ہوتی تھی اب وہاں پر امن قائم ہو جائے گا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈ یا کو دی جانے والی بر یفنگ کے مطابق آپر یشن کے ایک مہینے میں جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے بہت سے غیر ملکی شدت پسند جن میں ازبک ، چیچن ، تاجک اور افغانی وغیر شامل ہے وہ مارے گئے ہیں جبکہ ٹوٹل مارے جانے والوں کی تعداد 8سو تک ہے جبکہ بعض شواہد شمالی وزیر ستان میں القاعدہ کی جانب بھی اشارہ کر رہے ہیں ‘ یہ وہ تمام اطلاعات ہے جوفوج کی جانب سے میڈ یا کو دی جاتی رہی ہے ۔ میڈیا فو ٹیج میں میران شاہ بازار بھی د کھا گیا ہے جو تقر یباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ فو ٹیج میں شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی د کھائے گئے ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان ٹھکانوں سے شدت پسند حملہ آورں کو تر بیت دے رہے تھے۔ اب تک چونکہ وہا ں پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری ہے اس لیے آزاد میڈ یا سے تحقیق نہیں کی جاسکتی ہے کہ شد ت پسندوں کے ٹھکانے کہاں کہاں پر تھے اور آیا اب مکمل طور پر ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ ہو چکا ہے ؟مستقبل میں وہ شمالی وزیر ستان کو حملوں کے لیے استعمال نہیں کر یں گے۔ آپر یشن ضرب عضب سے پہلے جو با تیں کی جا رہی تھی کہ شمالی وزیر ستان میں آپر یشن کر نابہت مشکل اور کٹھن کام ہو گا اور شدت پسندوں کی طرف سے بہت سخت ر یکشن سامنے آئے گا لیکن آپر یشن سے بہت حد شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہو ئے اور علاقہ بھی کلیئر ہو گیالیکن شدت کی جانب سے کو ئی ر یکشن سامنے نہیں آیا اور آپر یشن بہت آسانی کے سا تھ آگے بڑ ھ رہا ہے جبکہ دوسری طرف اس آپر یشن میں تحر یک طالبان پا کستان کی لیڈر شپ کے مارے جانے کے بارے میں بھی اطلاعات نہیں ہے ‘ میڈ یا کو وقتاً فو قتاً شدت پسندوں کے ٹارگٹ ہو نے کے بارے میں تو بتایا جا تا ہے لیکن اس میں ابھی تک طالبان کے جتنے بھی گروپ ہیں ‘کسی بھی گروپ کے رہنما ٹارگٹ نہیں ہوئے ہیں۔ یہاں پر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ تمام لوگ کہا ں چلے گئے ہیں اور آپر یشن کے بعد یہ لوگ دوبارہ سکیورٹی اداروں کے لیے تو مسئلہ پیدا نہیں کر یں گے۔بہر کیف پوری قوم کی دُ عا ہے کہ آپر یشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہو جو متاثرین وزیر ستان سے اس سخت گرمی میں گھر بار چھوڑ کر بنوں کے ریلف کیمپ میں رجسٹر یشن کے لیے دن رات قطاروں میں کھڑے ہیں ان کی قر بانیاں رایئگاں نہ جائیں ۔ اب تک کے رجسٹر متا ثر ین کی تعداد تقر یباً نو لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ و فاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے جو 40ہزار روپے دینے کے اعلانات ہو ئے ہیں اس میں عملی طور پر بہت کم لو گوں کو یہ رقم ملی ہے ۔ ایک طرف متاثرین کی رجسٹر یشن پوائنٹ بہت کم تعداد میں بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو تے ہیں تو دوسری جانب حکومتی اعلانات کے باوجود متا ثرین کو امداد دینے میں بہت زیادہ تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے متاثرین کے تکالیف اور دکھ درد میں بہت اضا فہ ہو رہا ہے ۔ وفاقی اور صو بائی حکومت کو مل کر ایمر جنسی بنیادوں پر تمام متاثرین کی رجسٹریشن کر نی چاہیے اور اعلان کر دہ رقم جو کہ اب موبائل سم کے ذریعے دی جارہی ہے جو کہ ایک کمپنی دے رہی ہے اس میں دوسری کمپنیوں کو بھی شامل کر نا چا ہیے تا کہ تمام لو گوں کو مو بائل سم جلد از جلد مل جائے جسے متاثر ین اعلان کردہ رقم حاصل کر یں۔ بنوں میں موجود متا ثرین کے شکوے شکا یتیں بہت زیادہ ہے جس کو حل کر نے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔حکومتی اعلانات سے صرف مسائل حل نہیں ہوں گے‘ عملی طور پر فوری اقدامات اٹھانے کے لیے پا کستان میں اچھی شہرت رکھنے والے این جی اوز اور اداروں کے ساتھ مل کر متاثر ین کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکتے ہیں ۔ شنید یہ ہے کہ یہ لوگ احتجاج کا آغاز کر یں گے جس سے مز ید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
Haq Nawaz Jillani
About the Author: Haq Nawaz Jillani Read More Articles by Haq Nawaz Jillani: 268 Articles with 203622 views I am a Journalist, writer, broadcaster,alsoWrite a book.
Kia Pakistan dot Jia ka . Great game k pase parda haqeaq. Available all major book shop.
.. View More