اللہ کی زمین پر۔۔۔!!

میں کچھ عرصے سے بسلسلہ روزگار متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں، یہاں ایک سپر سٹور ہے جسے مقامی زبان یعنی عربی میں بقالہ کہتے ہیں،وہاں میرا ایک دوست سیلزمین ہے جو پاکستان سے ہے اس نے مجھے بتایا کہ میرے دو ارباب (مالک) ہیں میں ان سے پریشان رہتا ہوں،وہ دونوں آپس میں بھائی ہیں جو بڑا ہے وہ حقیقی مالک ہے چھوٹا بھائی تنگ کرنے آ جاتا ہے،بڑے کو اس کا آنا پسند نہیں پر بھائی ہے کچھ نہیں کہہ سکتا،میرا دوست اگر چھوٹے کے کہنے پر کوئی کام کرتا ہے یا اسے نقدرقم دیتا ہے تو بڑے سے سرزنش ہوتی ہے۔میں نے اسے کہا جو مالک ہے اس کی مانو،اب وہ سکون سے ہے۔

ایسا ہی کچھ معاملہ اس مسلمان قوم کے ساتھ ہے، ہم نے زمینی آقا بنائے ہوئے ہیں بلکہ تسلیم کیے ہوئے ہیں،اصل مالک کو مسجد تک محدود کیا ہوا ہے،ہم دنیا کا بنایا ہوا آئین مانتے ہیں،اللہ کا قانون قرآن میں محفوظ ہے،ذرا سوچیں اس خدا کی خدائی کو کتنا جلال آتا ہوگا، پھر بھی وہ ہم پر مہربان ہے۔

ہم اس کی بنائی ہوئی زمین پر اس کا حکم رد کر دیتے ہیں ہمیں موت نہیں آتی ہماری رسی اور ڈھیلی کر دی جاتی ہے کہ لوٹ کر تو وہیں جانا ہے،دنیا کی خواہش میں آخرت بھول بیٹھے ہیں، اس اولاد کے لیئے مال و جائیداد بناتے ہیں جو اس مال کو خرچ کرنے میں یا ڈبل کرنے میں اتنی مگن ہوگی کہ اس نے قبر پہ آ کہ فاتحہ تک نہیں پڑھنی، دوسری طرف دیکھیں وہ مہربان ہے جو ہمارے ہر گناہ کے بعد ہماری توبہ کا انتظار کرتا ہے ہم نہیں توبہ کرتے پھر بھی شام کو کھانا کھلاتا ہے میٹھی گہری نیند سلاتا ہے۔
وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر
ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر۔۔۔۔!!!

علامہ اقبال رح کہتے تھے جب تک ان سودی بینکوں کا نظام موجود ہے آپ دین کی بات ہی نا کریں،یہود کے لیئے سب سے بڑا خطرہ اسلام نہیں بلکہ اسلامی نظام ہے، آپ مسلمان ہیں کوئی بات نہیں پر اسلام کی روح پر عمل کریں گے تو مشکل ہو جائے گی، مسلمان کی کوئی سرحد نہیں لیکن آج ہم ملکوں میں قید ہیں،ہمارا اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، لیکن ہم مانتے دنیا کی ہپں، یہ دنیا دجل ہے، اس میں جس کا دل لگ گیا یہ اسے دین کی طرف جانے ہی نہیں دیگی۔۔۔

اللہ ہم سب کو اپنی رضا میں راضی رکھے اور خود بھی ہم سے راضی ہو جائے۔ (آمین)
Ag Siddiqui
About the Author: Ag Siddiqui Read More Articles by Ag Siddiqui: 3 Articles with 1826 views I am little more sensitive than others..... View More