رمضان

قارئین ِکرام، آپ کو ماہِ مقدس رمضان مبارک ہو، رمضان وہ مقدس مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل ہوا،رمضان کی 3 تاریخ کو انجیل، 10تاریخ کو زبور او ر18 رمضان کو اﷲ نے تورات نازل فرمائی ۔ اسلام اور کفر کا تاریخی معرکہ، غزوۂ بدر ،جس میں حق کو فیصلہ کن برتری نصیب ہوئی ، وہ بھی 17رمضان 2ہجری کو پیش آیا، فتح مکہ کی عظیم کامیابی بھی ماہ ِ رمضان المبارک کی 20تاریخ6ہجری میں ملی، لغات اور گرامر کی کتابوں میں لکھا ہے کہ رمضان ’’رمض ‘‘کا مصدر ہے ، رمض کا معنی جلانا ہے ، رمضان کو رمضان اس لیے کہتے ہیں، کہ جس طرح آگ لکڑیوں کو جلاکر مٹادیتی ہے، اسی طرح رمضان کی عبادات تلاوتِ قرآن پاک ،تراویح ، اعتکاف ،صدقہ ، نماز ، روزوں کی برکت سے اﷲ پاک انسانوں کے گناہ معاف فرمادیتے ہیں ۔رمضان کا مہینہ جب شروع ہوتاہے، تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، اور جہنم کے دروازوں کو بند کردیاجاتاہے ، اس مبارک مہینے میں سرکش شیطانوں کو پابندِ سلاسل کردیا جاتاہے، رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی روزانہ افطار کے وقت کروڑوں انسانوں کی مغفرت کا اعلان کیاجاتاہے ،اسی طرح سحر ی کے وقت کروڑوں انسانوں کی مغفرت کی جاتی ہے ، اﷲ تعالی اپنے بندوں پر خصوصی انعامات تقسیم فرماتے ہیں ،نوافل کا ثواب فرائض کے برابر عطاکیاجاتاہے ،اورفرض کا درجہ70گنا کیاجاتاہے،رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ،دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کاہے ، رمضان کی راتوں میں تراویح اور آخری عشرہ میں اعتکاف کا لازوال تحفہ رکھا گیاہے ،اسی طرح رمضان کے آخری عشر ے میں لیلۃ القدر کو ہزارراتوں سے افضل قرار دیاگیا۔اور اخیر میں عید کے خوشگوار لمحات سے بطورِ سوغات ،خالقِ کائنات نے اپنے بندوں کونوازا ہے۔
 
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 823381 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More