الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کا ایک اچھے حاکم سے متعلق ایک بہترین قول

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کا ایک اچھے حاکم سے متعلق ایک بہترین قول، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا، مفہوم:

زیادہ تر لوگ اپنے حکام کو اتنا مکمل دیکھنا چاہتے ہیں، جتنا وہ ہوسکے. اس میں کوئ شک نہیں ہم یہ چاہتے ہیں. ہم یہ چاہتے ہیں کہ حکام اتنے مکمل ہو سکیں جتنا ممکن ہے. لیکن ہمارا ترز عمل ان سے اتنا بہتر نہیں جتنا ہوسکتا ہے.

دوسرے الفاظ میں کچھ لوگ حکام کو اتنا ہی مکمل دیکھنا چاھتے ہیں جتنا ہو سکے اور وہ خود اتنا ہی نامکمل ہوتے ہیں جتنا ہوسکے.

کیا یہ انصاف ہے؟ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں یہ انصاف نہیں.

اگر تم چاھتے ہو کہ تمہیں مکمل حق دیا جاۓ - تو تمہیں مکمل اطاعت دینی ہوگی. ورنہ تم کچھ نہیں مانگ سکتے.

یہ اللہ عزوجل کی حکمت سے ہے کہ حاکم محکوم کی مانند ہے. یہ حکمت ہے کہ ولی الامر عوام کی مانند ہے.

اگر وہ اچھا تو وہ اچھے اگر وہ برا تو وہ برے.

اثر (روایت) کہتی ہے، مفہوم:

جیسے تم ہو، ویسا ہی تم پر حاکم ہے

اسکا مطلب ہے کہ حاکم حکومت کرتا ہے لوگوں پر انکی کیفیت کے مطابق. اگرچہ یہ مرفوع روایت (سندا) صحیح نہیں ہے مگر اسکا مطلب صحیح ہے. پڑھو اللہ کے قول کو:

وکذلک نولی بعض الظلمین بعضا بما کانوا یکسبون

مفہوم: اور اسی طرح بعض ظالموں کو بعض کے قریب رکھیں گے انکے اعمال کے سبب

(حوالہ: سورۃ الانعام سورۃ نمبر: 6 آیت نمبر: 129

اگر عوام ظالم ہیں تو حاکم انکے خلاف ہوجاۓ گا. اگر عوام اچھے ہیں تو حاکم بھی اچھا ہوگا. اگر شہری اچھے ہیں تو حاکم بھی اچھا ہوگا.

الشیخ رحمہ اللہ کے قول کا عربی متن سنیں:

www.youtube.com/watch?v=MLdShmMOxEM

الشیخ محمد بن صالح العثیمین کون ہیں؟

https://www.fatwa-online.com/scholarsbiographies/15thcentury/ibnuthaymeen.htm

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 411109 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.