کیا ہم پاکستان کا تحفظ کر سکتے ہیں

کیری لوگر بل کا تو ہم روز سنتے ہیں مگر ہم اس کا اصل مقصد نہیں جانتے یہ بل بظاہر تو ہمارے مفاد میں نظر آتا ہے مگر حقیقت میں یہ ہماری آزادی اور ہمارے وقار پر ایک ایسی کاری ضرب ہے کہ اگر ہم میں سے کوئی اس کے بارے میں حقیقت سے آگاہ ہو جائے تو شاید وہ غم اور غصے سے مر جائے
آئیے میں آپ کو اس تباہ کن بل کی کچھ اصلیت سے واقف کراؤں

پاکستانی فوج میں کسی قسم کی کوئی ترقی اور تبدیلی بغیر امریکا کی مرضی کے نہیں ہوگی۔
پاکستان اپنے جوہری اور غیر جوہری ہتھیارات تک امریکا کی رسائی ممکن بنائے گا۔
ہر سال پاکستان کو ملنے والی امداد انڈیا کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
افغانستان تک جانے کے لیئے پاکستان انڈیا کو اپنی زمین استمعال کرنے کی اجازت دینے کا پابند ہوگا۔
پاکستان کے اور بہت سے علاقوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے علاقے مریدکے اور بہاولپور سمیت بیشتر علاقوں کو دہشتگرد قرار دے کر وہاں آپریشن کئے جائیں گے۔
پاکستان کے دارالحکومت کے ساتھ اور بھی علاقوں میں امریکا کی بدنام تنظیم بلیک واٹر کو رہنے کیلئے جگہ فراہم کی جائے گی۔
امریکی فوج اور خفیہ ایجنسیز جس پاکستانی کو چاہیں گی انوسٹیگیشن کیلئے اپنی حراست میں لینے کیلئے خود مختار ہوں گی۔
وغیرہ وغیرہ

تو پاکستانی قوم اس انتہائی برے وقت میں کیوں سو رہی ہے۔ جاگو پاکستانی جاگو اس سے پہلے کہ تم ہمیشہ کیلئے سلا دیئے جاؤ۔
Shahbaz Mahar
About the Author: Shahbaz Mahar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.