انڈیا یا امریکہ کے کسی شہر کے ایئرپورٹ پر ہوا ہوتا تو

جو حملہ کراچی ایئرپورٹ پر ہوا وہ انڈیا یا امریکہ کے کسی شہر کے ایئرپورٹ پر ہوا ہوتا تو

تھوڑی دیر کے لئے تصور کیجئے کہ کل جو حملہ کراچی ایئرپورٹ پر ہوا وہ انڈیا یا امریکہ کے کسی شہر کے ایئرپورٹ پر ہوا ہوتا تو وہاں کا نقشہ کیا ہوتا...

اگر امریکہ کے کسی شہر میں ہوا ہوتا تو فورا"اوباما قوم سے خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لیتا اور یہی کہتا کہ امریکہ پر حملہ ہوا ہے...فوج کی چھٹیاں منسوخ اور فوج کو سرحدوں پر الرٹ کر دیا گیا...فوج کے اعلیٰ حکام امریکی صدر کے ساتھ سر جوڑ کے بیٹھے ہوتے...ایئرپورٹ سیکیورٹی میں جھول ڈھونڈ کے کئی افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوتے...پورا امریکہ حالت جنگ میں ہوتا...

اب فرض کیجئے کے یہ حملہ انڈیا کے کسی ایئرپورٹ پر ہوا ہوتا...تو مودی اب تک بغیر کسی تحقیق کے فوج کو پاکستانی باڈر پر لاچکا ہوتا..انڈین میڈیا چینخ چینخ کے کبھی لشکر طیبہ اور کبھی جماعت الدعوہ کو اس میں ملوث کر چکا ہوتا...

بلکہ انڈین میڈیا کو تو چھوڑیں خود ہمارا "جیو " اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کر چکا ہوتا کہ اس کی پلاننگ ملتان کے قریب ایک گاؤں میں کی گئی...

اور بیچاری پاکستانی حکومت معذرت خوانہ انداز میں اپنی صفائی پیش کر رہی ہوتی...

یہ تو ان قوموں کی بات ہو گئی جن کے حکمران ابھی زندہ ہیں...اب آئیے ہماری طرف ....ہمیں اتنی ساری محنت کرنے کی ضرورت نہیں..ہمارے پاس تو ایک آسان نسخہ ہے ..اور وہ کیا ہے...میڈیا پر صرف ایک خبر..
"تحریک_طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی"
اللہ اللہ خیر صلہ...چلو بھئی سوجاؤ...
ابھی تو ہمیں بہت سے کام کرنے ہیں..
کئی شہروں میں میٹرو بسیں چلانی ہیں...
اور کئی شہروں میں میٹرو ٹرینیں...
ابھی تو عمران اور طاہر القادری کو بھی نمٹنا ہے..
لوگ تو مرتے رہیں گے..یہ سب تو ہوتا رہے گا.
حالانکہ ڈی جی رینجرز کہہ رہے ہیں کہ انڈین اسلحہ پکڑا گیا ہے...
حملہ ور غیر ملکی ہیں...بہت زیادہ ٹرینڈ لوگ تھے...
ایک جوان نے یہ بتایا کہ ہمیں ایسا لگ رہا تھا کہ ہم دہشت گرد سے نہیں بلکہ باقاعدہ ایک دشمن کی آرمی سے لڑ رہے ہیں.....
مگر پھر بھی ...اس روایتی دھاتی بیوی کی طرح کہ جو اپنے شوہر کا نام نہیں لیتی ..ہم بھی اپنے حقیقی دشمن کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ناراض نہ ہوجائے...
اس میں کوئی شبہ نہیں کے اے ایس ایف ، رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا..اپنی جانوں کا نذرانہ دیا..مگر حکمرانوں نے کیا کیا...
وہی....
مذمت...

ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 106095 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.