تعلیم یافتہ بھکاری

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان معاشی لحاظ سے بڑا ہی برا وقت گزار رہا ہے، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، ملازمتیں ہیں کہ ملتی ہی نہیں ہیں، اور اگر آبادی میں اضافہ کی رفتار کا مقابلہ تعلیم کی شرح یا پیشہ ورانہ تربیت کی شرح سے کیا جائے تو مایوس کن تصویر نظر آتی ہے،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان اب اس موڑ پر پہنچ چکا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان بھی بے روزگاری کی زندگی گزارنا پر مجبور ہیں ،ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کئی معاشرتی برائیوں کو جنم دے رہی ہے، یا پھر ملک میں نوجوان نسل بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بھکاری بننا منظور کر رہے ہیں جو ایک تشویشناک امر ہے ،دوسری طرف حکومتی دعوے اور وعدے ہمیشہ کی طرح بے سود ثابت ہورہے ہیں ، اور ملک میں اس حد تک مایوس بڑھ رہی ہے کہ شہروں میں رہنے والے لوگ ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے بھیک مانگنے کی بدنامی مول لینے کے لئے تیار ہیں ، شہروں میں غربت اور بیروزگاری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی کام نہیں ملتا تو ایسی صورت میں مسقبل ہمارے لئے ایک لمحہ فکر ہے، حکام بالا اس امر پر خصوصی توجہ دے اورملک بھر میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے۔
Muntazir Ayub
About the Author: Muntazir AyubCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.