14 اگست 2014

آج 30 ِ مئی2014 صبح کے چار بجے مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آنے والی 14 ِ اگست کو 16 ِ دسمبر 1971 کا بد نصیب لمحہ آنے والا ہے۔ یقیناً قارئین کا پہلا ردِّ عمل یہ ہوگا کہ یا تو میرا دماغ چل گیا ہے یا پھر میں کسی کا ایجنٹ ہوں کیونکہ دل و دماغ ایسا ماننا تو دور کی بات ، سوچنے کا بھی تصوّر کرنے کو تیار نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیئے لیکن جب مشرقی پاکستان ہماری مٹھی میں برف کی طرح پگھل رہا تھا اس وقت بھی ہم حقیقت سے رو گردانی کر تے رہے ۔ آج بھی میں صرف اپیل کرسکتا ہوں کہ کچھ کریں لیکن کس سے کہوں سارے کے سارے ادارے اور پوری سول سوسائٹی سب ہی تو محبِّ وطن ہیں لیکن بکاؤ مال بھی اسی معاشرہ کا حصہ ہے کس پہ شک کروں؟
Today May 30, 2014 at 4 A.M, there is a feeling that the same unfortunate moment of Dec. 16, 1971 will be replayed on coming 14th.Aug. Readers’ instant reaction to my statement would be that either I am gone mad or playing in some hands because the core of our hearts will never be willing to accept it as it behaved at that moment when East Pakistan was melting in our palm and our brain was unable to think even about it. Now I appeal today to do something for God sake but to whom should I appeal as all our Institutions and Civil Society is patriot without an atom of doubt BUT the number of black sheep is increasing day by day, so it is quite difficult to single out.

اوپر لکھے ہوئے خدشات کی بنیاد تمام اداروں اور سول سوسائٹی کی پچھلے کئی سالوں کی حرکات و سکنات ہے جو ہم سب جانے یا انجانے میں کر رہے ہیں جیسا کہ 70 کی دہائی میں کیا تھا اور آج تک طے نہ ہو سکا کہ اصل مجرم کون تھا بالکل اُسی طرح ہر کوئ حصہ بقدر جثہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان میں سے بیشتر تو سمجھتے ہیں کہ وہ تو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں اصل میں ان میں اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ صحیح اور غلط میں تمیز کر سکیں اور کیوں کریں جبکہ ان کو منتخب کرنے والے ہی یہ تمیز نہیں رکھتے۔ مزید یہ کہ ایسا وقت ان قوموں پر ضرور آتا ہے جو خود جان بوجھ کر اپنی تباہی کا سامان اپنی ذاتی انا و خود غرضی کے مکروہ مقصد کے لئے کر رہی ہوتی ہیں۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 126 Articles with 114046 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More