فہم احادیث

﴿باب نمبر6﴾دوسرے کی چیز کا دعوٰی کرنا اور اس میں جھگڑا کرنا

نوٹ !آنے والی احادیث بخاری ،مسلم،ابو دائود ،ترمذی ،نسائی میں بھی مذکورہیں۔

ان احادیث سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم دوسروں کی چیزوں صرف دعوٰ ی کی بنیاد پر حاصل کرتے ہیں اس کالازمی نتیجہ پھر جہنم ہو گا ۔

دوسرا یہ کہ ظالم کی مدد کرنا خود ظالم ہونے کے برابر ہے ،اور انسان اللہ کی ناراضگی میں رہتاہے۔

حضرت ابو ذر(رض) سے روایت ہے کہ کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا :جس نے ایسی چیز کا دعوی کیا جو اس کی نہیں تھی تووہ ہم میں سے نہیں ہے اور وہ دوزخ کو اپنا ٹھکانہ بنا لے ۔﴿1﴾

حضرت ابن عمر (رض)بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا جو کسی جھگڑے میں ظلم کی مدد کرتاہے ،وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے ۔یہاں تک کہ وہ مدد سے بازآجائے ۔﴿2﴾

﴿باب نمبر7﴾مدعی پرگواہ ہیں اور مدعی علیہ پر قسم
اس باب میں ہمیں بتایا گیا ہے دعوی ٰ کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ گواہ پیش کرے لیکن اگر مدعی علیہ جھوٹی قسم کھا کر مال ہڑپ کر لیتا ہے تو اسے یاد رکھنا ہو گا کہ جب وہ عارضی زندگی سے ابد ی زندگی میں منتقل ہو گا تو سے دردناک عذاب سے دوچار کیا جائے گا۔

حضرت ابن عباس(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اگر لوگوں کو صرف ان کے دعوی کی وجہ سے دیا جائے تو کچھ لوگ دوسروں کے خون اور مالوں کا دعوی کرنے لگیں لیکن مدعی علیہ کے ذمے قسم ہے۔﴿3﴾

حضرت اشعث (رض)سے روایت ہے :فرماتے ہیں کہ ایک زمین کا حصہ میرے اور ایک یہودی کے درمیان مشترک تھا،یہودی میرے حصے سے انکاری ہوگیا تو میں نے حضور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں یہ معاملہ پیش کیا
آپ نے نے ارشاد فرمایا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے ؟َمیں نے عرض کیا نہیں،آپ نے یہودی سے فرمایا قسم اٹھائو میں نے عرض کیا وہ توقسم اٹھا کر میرامال ہڑپ کر جائے گا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :
ان الذین یشترون بعہد اللہ وایمانھم ثمنا ًقلیلاً﴿4﴾
جولوگ اللہ کے عہد اور قسم کے عوض تھوڑا سا مال لیتے ہیں آخرتک﴿5﴾

﴿باب نمبر8﴾جھوٹی قسم کھاکر مال حاصل کرنے کا بیان
حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض)سے روایت ہے :فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے کوئی قسم اٹھا کر اور وہ اس قسم میں جھوٹا تھا اور اس قسم کے ذریعے کسی بھی مسلمان کا مال ناحق لے لیا تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا۔﴿6﴾

حضرت ابوامامہ حارثی(رض) فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا:جو مرد مسلم کا حق قسم کھا کر ناجائز طورپر حاصل کر لے اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام فرمادیتے ہیں اور دوزخ اس کے لیے واجب فرما دیتے ہیں اس پر لوگوں میں سے ایک مر د نے عرض کیا ۔اے اللہ کے رسول (ص)اگرچہ وہ ذرا سی چیز ہو ؟فرمایا اگرچہ پیلو کی ایک مسواک ہی ہو۔﴿7﴾
نوٹ!یہ تمام فہم احادیث ابن ماجہ کی ہیں
﴿ ابن ماجہ﴾

حوالہ جات
﴿ 1﴾ابن ماجہ،کتاب الاحکام،باب نمبر6،صفحہ 138،جلد دوم،دار الاشاعت ارود بازار ،ایم اے جناح روڈ کراچی ،سن اشاعت :ستمبر 2011ئ
﴿2﴾ایضاً
﴿3﴾ابن ماجہ،کتاب الاحکام،باب نمبر7،صفحہ 138،جلد دوم،دار الاشاعت ارود بازار ،ایم اے جناح روڈ کراچی ،سن اشاعت :ستمبر 2011ئ
﴿4﴾سورہ آل عمران77
﴿5﴾ابن ماجہ،کتاب الاحکام،باب نمبر7،صفحہ 138،جلد دوم،دار الاشاعت ارود بازار ،ایم اے جناح روڈ کراچی ،سن اشاعت :ستمبر 2011ئ
﴿6﴾ابن ماجہ،کتاب الاحکام،باب نمبر8،صفحہ139،جلد دوم،دار الاشاعت ارود بازار ،ایم اے جناح روڈ کراچی ،سن اشاعت :ستمبر 2011ئ
﴿7﴾ایضاً

Naveed Zuberi
About the Author: Naveed Zuberi Read More Articles by Naveed Zuberi: 8 Articles with 12307 views i am student
m.phil
islamic studies
.. View More