قراقرم ایکسپریس حادثہ ' دہشتگردی' غفلت یا نا اہلی

نوابشاہ میں باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر جانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2درجن کے قریب ہوچکی ہے جبکہ درجن سے زائد زخمی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کے اس حادثے پر بنأ کسی اظہار افسوس بیان دیا ہے کہ حادثہ کسی تخریب کاری کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ٹرین کانٹا بدلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جس کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ وزیر ریلوے کا بیان واقعہ میں تخریب کار ہاتھ ملوث نہ ہونے کے حوالے سے اطمینان بخش اور حادثے کی تحقیقات 'ہلاک شدگان و زخمیوں کیلئے مدادکا اعلان کے حوالے سے قوم جانتی ہے کہ یہ محض طفل تسلیاں ہیں کیونکہ آج تک نہ تو کسی انکوائری کی رپورٹ منظر پر آئی ہے نہ کوئی ذمہ دار کیفر کردار تک پہنچا ہے اور نہ کسی غریب کو حق کی طرح آج معاوضہ مل سکا ہے لیکن کانٹا بدلتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی اطلاع نے قوم کو اس خوف سے دوچارضرورکردیا ہے کہ ہم ٹیکس کی صورت حکومت کولہو دینے اور ریلوے حکومتی خسارے و خزانے پر سفید ہاتھی بننے کے باوجود آج بھی قرون وسطیٰ کے وسائل کے ساتھ چایا جارہا ہے جہاں کانٹا بدلا جاتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب ٹرین اس مقام پر پہنچ چکی ہوتی ہے جہاں پٹری بدلتی ہے تو پھر وہ تمام ٹیکسز کہاں جاتے ہیں جو عوام سے وصول کئے جاتے ہیں اور اس بجٹ کا کیا ہوتا ہے جوریلوے کے نام پر عرصہ سے جاری ہورہا ہے !
 

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130722 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More