آپ اچھےہیں بس۔۔۔

عزت نفس کیا چیز ہے بس آپ اپنے آپ کو جس نظر سے دیکھتے ہیں یہی عزت نفس ہے۔

آپ گاڑی میں سفر کر رہے تھے آپ نے چپس کھائے کاغذ کو آپ نے سڑک پر پھینکنے کے لئے ہاتھ باہر نکالا
آپ کو خیال آیا سڑک گندی ہو جائے گی آپ نے سوچا خالی ایک میرے صفائی کا خیال کرلینے سے بھلا کیا ہو جائے گا آپ کا ہاتھ اُٹھ گیا پھرسے باہر پھینکنے کے لئے مگر ایک خیال آیا کہ میں تو میں ہوں مجھے دوسروں کی پیروی نہیں کرنی مجھے اپنی شناخت بنانی ہے مجھے یہ بتاناہے کہ میں اچھا کرسکتا ہوں چاہے کتنا ہی چھوٹا کام کیوں نہ ہو ہاتھ روک لیا اور ڈسٹ بن میں ڈال دیا جب کچھ اچھا کیا تو احساس ہوا ہاں میں اچھا کرسکتا ہوں ہاں میں اچھاہوں تو کر سکتا ہوں نا چھوٹے بھائی نے اگلی دفعہ چپس کھاتے ہوئے آپ کے ہی اقدام کی پیروی کی میں اتنا اچھا ہوں کہ میں دوسروں کو اچھا کرنے پر مجبور کرسکتا ہوں یہ جو طاقت ہے اندر اچھا کرنے کی کچھ برا کرنے کی یہی طاقت انسان کی عزت نفس بناتی ہے جن کی عزت نفس اچھی ہوتی ہے ان کو کبھ یہ خیال نہیں آتا کہ میں ہی کیوں ایک 'فالتو' سا کام کروں بظاہر 'فالتو' اور چھوٹے کام ہی آپ کو اندر سے بڑا اور اچھا بناتے ہیں اگر اندر ٹھیک ہوجائے تو آُپ خود ایک دنیا بن جاتے ہیں دوسروں کو اچھائی کی ترغیب دینے والی ایسی ہی دنیا آج سب کو اپنے اندر آباد کرنے کی اشد ضرورت ہے-
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274918 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More