القرآن

سورہ الانعام ( ٦) ----- آیہ # ٨٢ تا ٩٠
وہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ناحق کی آمیزش نہ کی انہی کے لیے امان ہے اور وہی راہ پر ہیں - اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اسکی قوم پر عطا فرمائی ہم جسے چاہیں درجوں بلند کریں بیشک تمہارا رب علم و حکمت والا ہے - اور ہم نے انھیں اسحٰق اور یعقوب عطا کیے ان سب کو ہم نے راہ دکھائی اور ان سے پہلے نوح کو راہ دکھائی اور اسکی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو - اور زکریا اور یحییٰ اور عیسا اور الیاس کو یہ سب ہمارے قرب کے لائق ہیں - اور اسماعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی - اور کچھ ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں بعض کو اور ہم نے انھیں چن لیا اور سیدھی راہ دکھائی - یہ الله کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں جسے چاہے دے اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا - یہ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تو اگر یہ لوگ اس سے منکر ہوں تو ہم نے اس کے لیے ایک ایسی قوم لگا رکھی ہے جو انکار والی نہیں - یہ ہیں جن کو الله نے ہدایت کی تو تم انہی کی راہ چلو تم فرماؤ میں قرآن پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113801 views nothing special .. View More