پیپلز پارٹی آج کے نو جوان اور 35سال پرانی کہانی

16سالہ طا لب علم نے 26اپریل 1946ء کو قائداعظم محمد علی جناح کو ایک خط تحر یر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’’ میں ابھی ا سکول میں پڑ ھتا ہوں اس لیے اپنے مقدس وطن کے قیام میں عملی طور پر مدد نہیں کر سکتا لیکن وہ وقت آنے والا ہے کہ جب میں پا کستان کے لیے جان قر بان کر دوں گا‘‘یہ الفاظ بمبئی میں زیر تعلیم ذوالفقار علی بھٹو کے ہیں جس نے قائداعظم کے پا کستان کو عالم اسلام کا قلعہ بنا کر 4اپریل1979کوشہادت کامرتبہ پا یا اور ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر ہو گیا۔سابق سیکر یٹری جنرل پیپلز پارٹی سندھ اقبال یوسف کے مطابق ایوب خان نے 1957میں اقوام متحد ہ جانے والے وفد میں جناب بھٹو کو بھی شامل کیا ۔بھٹونے وہاں پراپنی پہلی تقر یر کی جس کی صدائے اقوام متحدہ کے ایوانوں میں گونج رہی تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کو 1963میں وزیر خارجہ کا قلمدان دے دیا گیا تھا تو چین کا تاریخی دورہ کر کے پاکستان کی دوستی کے معمار بن گئے اور چین ہمارا عظیم دوست بن گیا۔

ہر سال 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی عقیدت واحترام سے خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں منائی جاتی ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ آج نہ صرف جیالے ان کو یاد کر تے ہیں بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ورکر اور رہنما بھی ان کو ایک بڑا لیڈر ما نتے ہے ۔ بھٹو نے اس ملک کے لیے جان قر بان کر دی، قائد اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی تعمیر و تر قی میں ذوالفقارعلی بھٹو نے بہت کام کیا۔ ان کے وژن اور سوچ نے آج پا کستان کو ایٹمی ملک بنا دیا ہے ۔ان کے شروع کردہ ایٹمی پروگرام آج دشمن طاقتوں کے لیے درد سر بن چکا ہے ۔ اﷲ کے فضل و کرم سے ان کا لگایاہو ا ایٹمی پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے ۔ بھٹو نے روس کے تعاون سے پا کستان اسٹیل مل کے نام سے بڑا مل کراچی میں لگا یا جس سے ہزاروں لو گوں کو روزگار ملا اور ایک منافع بخش ادارہ بنا لیکن آج سب سے زیادہ منافع دینے والے اس مل کو خود ان کی پارٹی نے پانچ سال تک خوب کھا یا لیکن یہ بڑا منصوبہ ختم نہیں ہوا بلکہ آج بھی اس منصوبے کو نا اہل لو گ ختم کر نے کے درپے ہیں ۔ مل کے ملازمین آج بھی سڑ کوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ پا کستان کو اسلامی تشخص دینے کے لئے لا ہور میں اسلامی سر بر اہی کانفر نس کا انعقاد کیا جس میں امت مسلمہ کو اکٹھاکر کے دنیا میں ایک قوت بننے کے لیے عزئم کا اظہار کیا گیا ۔ اسی کی بدولت پہلا اسلامی بنک میزان قائم ہوا۔ اسلامی ممالک کے بد ولت پا کستان نے ایٹم بم بنا یا جس کو اسلامی بم کہا گیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ جمعہ کی چھٹی بھی بھٹو صاحب نے شروع کی تھی ۔مز دوروں کے پہلی بار اجرت مقر ر کی لیکن بد قسمتی سے اس پر آج تک کسی بھی حکومت نے صحیح طور پر عمل درآمد نہیں کیا تاکہ مزدوروں کو حکومتی مقرر کردہ اجرت پوری مل جائے۔ گرین پاسپورٹ کو حاصل کر نا عام لو گوں کے لیے ایک خواب تھا اس کو آسان بنا یااور فیس بھی نوسو روپے سے کم کر کے 100 روپے کر دی ۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے بہت سے کار نامے کیے لیکن سب سے بڑا کار نامہ ان کا اس قو م کے لیے73کا آئین تھا جس پر آج تک تمام مکتب فکر کے لوگ متفق ہے ۔

سیاسی ماہر ین اور تجز یہ کا کہتے ہیں کہ اگر بھٹو دس سال تک مز ید زند ہ رہتے تو آج پا کستان ایک تر قی یافتہ ملک بن جا تا۔ انہوں نے قوم کو امید دی تھی لیکن افسوس کے ذوالفقار علی بھٹو نے غر یبوں کے لئے جو وژن پیش کیا تھا( روٹی کپڑا اور مکان مانگ رہاہے ہر انسان) اس پر خود پیپلز پارٹی بھی عمل درامد نہ کر سکی بلکہ حقیقت تو یہ کہ مو جودہ پیپلز پارٹی ان کے فلسفے اور وژن کو بھول چکی ہے۔ نو جوان نسل کو ذوالفقار علی بھٹو کا نام صرف پارٹی کے تقر یروں میں سننے کو ملتا ہے۔ ان کے نظر یات سوچ اور جد وجہد سے نہ صرف ملک کے نوجوان نسل بے خبر ہے بلکہ خود پیپلز پارٹی میں شامل نوجوانوں کو بھی علم نہیں کہ بھٹو کتنا بڑا لیڈر گزرا ہے ۔ بھٹو کے ناقدین اس وقت بھی کافی تھے اور ان سے اختلاف بھی کر تے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کو بھی احساس ہوا کہ بھٹو ایک بہت بڑا لیڈر تھا اور ان کو عالمی طاقتو ں نے اندررونی قوتوں سے مل کر پھانسی پر لٹکا یا تھا ۔ افسوس یہ ہے کہ 35 سال بعد بھی ذوالفقار علی بھٹو جیسا لیڈر پیپلز پارٹی میں پیدا نہیں ہوا تو دوسری طرف بھٹو کی بنائی ہو ئی پیپلز پارٹی ختم ہو کر آج زرداری پارٹی بن چکی ہے ۔ مفادات کے اس جنگ میں ایک طرف نوجوان نسل35سال پہلے بھٹو جیسے سیاسی اکا بر سے بے خبر ہے تو دوسری طرف آج کے سیاسی جماعتیں بھی نوجوان نسل کو سیاسی تر بیت دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے سیاست میں دلچسپی لینے والے نو جوان نسل ایک دوسرے کی بات سننے کے لیے بھی تیار نہیں۔سیاسی جماعتوں کو نو جوان نسل کے لیے ڈائیلاگ کا ماحول بنا نے کی اشد ضرورت ہے۔

Haq Nawaz Jillani
About the Author: Haq Nawaz Jillani Read More Articles by Haq Nawaz Jillani: 268 Articles with 204960 views I am a Journalist, writer, broadcaster,alsoWrite a book.
Kia Pakistan dot Jia ka . Great game k pase parda haqeaq. Available all major book shop.
.. View More