چائے اور سگریٹ نوشی کے نقصانات۔۔۔۔!

چائے اور سگریٹ ترقی یافتہ زمانے کے دو ایسے زہر ہیں جن سے چند خوش نصیب ہی محفوظ ہو نگے۔ روزانہ لاکھوں لوگ لاکھوں کروڑوں روپے اس زہر کی خریداری پر یہ جانتے ہوئے بھی خرچ کرتے ہیں کہ’’ تمباکو نوشی‘‘صحت کے لیے مْضر ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر دنیا سے صرف یہ دو چیزیں چائے اور سگریٹ نکال دی جائیں تو انسان 50% سے زیادہ امراض کے خطرات سے محفوظ ہو جائے۔ سگریٹ تمباکو سے بنایا جاتا ہے ۔یہ مزاج کے لحاظ سے گرم و خشک ہے اور سرد مزاج والوں کی کھانسی اور دمہ میں دیگر ادویہ کے ساتھ خاطر خواہ فوائد کا حامل بھی ہے۔لیکن اپنے نقصانات کے حوالے سے تمباکو موجودہ دور کا سب سے بڑا خطرہ ہے، جو انسانیت کو لاحق ہے۔تمباکو میں شامل ایک کیمیائی مادہ نکوٹین ہے جو زہریلے اور نشیلے اثرات کا حامل ہوتاہے۔یہ انسانی بدن میں سرایت کر کے وقتی طور پر اسے تسکین و لذت فراہم کرتا ہے،مگر خون میں شامل ہو کر اسے گاڑھا کر کے دورانِ خون کے کئی ایک عوارض کا باعث بھی بنتا ہے۔گردوں کے لیے گاڑھے خون کو صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نتیجے کے طور پر سگریٹ نوش ہائی بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،یورک ایسڈ ،کلیسٹرول،ہارٹ اٹیک،انجائنا،گردوں کے فیل ہونا جیسے جان لیوا اورخطرناک امراض کے چنگل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔اسی طرح سگریٹ کا دھواں حلق کے کینسر،پھیپھڑوں کے کینسر،ٹی بی اور دماغی جھلیوں کی سوزش کا سبب بھی بنتا ہے۔ایسے افراد جو سگریٹ کے دھوئیں کو منہ کے رستے معدے اور انتڑیوں تک پہنچاتے ہیں ،انہیں معدے اور انتڑیوں کے السر ،بواسیر اور جگری سوزش ہونے کے خطرات عام آدمی کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اعصابی اور دماغی امراض میں نیند کا نہ آنا،ڈپریشن،بے چینی،پٹھوں کی کمزوری جیسے عوارض شامل ہیں۔نکوٹین انسانی بدن کی قوتِ مدافعت کو کمزور کر کے اسے بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں چھوڑتا ،یوں ایک سگریٹ نوش بیماریوں میں گھرتا چلا جاتا ہے۔اقوامِ متحدہ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہر تیسرا شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے۔ہر آٹھ سیکنڈ کے بعد ایک سگریٹ نوش موت کے منہ میں جا رہا ہے۔یوں دنیا بھر کی کل آبادی کا 9 فیصدحصہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہورہا ہے۔اقوامِ متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں 50 کروڑ افراد سگریٹ نوشی کیوجہ سے موت کا نوالہ بنیں گے۔ ’’ورلڈ کانفرنس تمباکو اور صحت ‘‘کے تحت پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تمباکو نوشی کے باعث60لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، ہلاک ہونے والے لوگوں کی 72 فیصد تعداد کا تعلق غریب ممالک سے ہوتا ہے جبکہ تمباکو نوشی پر دنیا بھر میں سالانہ 500 ارب ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔ چائے ایک عام استعمال کی چیز ہے۔یہ طبی خواص کے لحاظ سے گرم اور خشک مزاج کی حامل ہے۔یہ پیاس کو بجھاتی اور پیشاب آور ہے۔اس میں ایک زہریلا اور نشیلا مادہ کیفین پایا جاتا ہے، جو جدید طبی و سائنسی تحقیقات کی رو سے بلڈ پریشر میں نہ صرف اضافہ کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کے مرض کا باعث بھی بنتا ہے۔کیلشیم کو جسم کا حصہ بننے سے روکتا ہے۔RNA اورDNA کی پیدائش میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے،ذیابیطس،کینسر اور گردوں کے امراض کا سبب بھی چائے بنتی ہے۔چائے کے زیادہ استعمال سے جسم میں تیزابیت وافر مقدار میں پیدا ہونے لگتی ہے،جو بعد ازاں تیزابی مادوں کا ذریعہ بن کر جسم میں یورک ایسڈ کی افزائش کرنے لگتی ہے۔یوں چائے کے عادی افراد نقرص،گنٹھیااور جوڑوں کے د رد جیسے موذی امراض میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔چائے اپنی پیشاب آور خصوصیات کی وجہ سے جسم سے پانی کو خارج کرتی ہے ،جس کے نتیجے میں انسانی جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار میں کمی واقع ہونے لگتی ہے ،جس سے خون گاڑھے پن کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ خون گا ڑھا ہو نے کی وجہ سے خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور یوں دورانِ خون کے عوارض سامنے آنے لگتے ہیں۔گردوں کی کار کردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔خون میں کلیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔نتیجتاََ ہارٹ اٹیک، انجائنا، گردوں کا فیل ہونا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کے خطرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔چائے میں شامل کیفین کی زیادتی ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے اور بچوں میں چائے کا زیادہ استعمال ان کی جسمانی نشو ونما کو متاثر کرتا ہے۔جس سے قد کا چھوٹا رہ جانا معمولی سی بات ہے۔چائے کے مزاج میں شامل گرمی اور خشکی سے اعصاب کمزور ہونے لگتے ہیں۔ چائے نوش آ ہستہ آ ہستہ بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں ،طبیعت میں اضطرابی کیفیت رہنے لگتی ہے،ڈپریشن اور انگزائٹی سے جینا اجیرن ہوجاتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 257407 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More