بانی رہنما پی پی پی چو ہدری محمد بخش گجر

سب کہا ں کچھ لا لہ و گل میں نمایا ں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہو ں گی کہ پنہا ں ہو گئیں
حضرت وا صف علی واصف فر ما تے ہیں زندگی ایک ایسی بیما ری ہے جس کا انجام مو ت ہے اور مسلمان کا ایمان ہے کہ نہ وقت سے پہلے مو ت آنی ہے اور نہ وقت کے بعد زندگی ٹھہرنی ہے ۔ 1938 میں لدھیا نہ کی سرزمین پر ایک چا ند طلو ع ہو ا ، 1947 کی ہجرت میں اپنے وطن عزیز کی مٹی پر قدم رکھے ، گو بند گڑھ گو جرا نوالہ میں براجمان ہو ئے زمیندار گھرانے سے تعلق تھا مذہبی وا بستگی خلق خدا سے محبت و خدا ترسی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشا ر بیواؤ ں ، یتیمو ں ، بے سہا رو ں ، مسکینو ں کا درد لیے ہمہ وقت مشغول عبا دت صوم صلو ٰۃ کے پا بند اور ہر رنگ ہر جہد ہر منصب ہی جدا گا نہ اور منفرد لیکن ذاتی زندگی میں عین جو انی کے اندر تہجد گزاری کا وصف نمایا ں رہا آزادی کے بعد ما در ملت محترمہ فا طمہ جنا حؒ کا ساتھ دیا جنرل ایو ب خان کے دو ر میں غریبوں ، مجبو رو ں اور پسے ہو ئے طبقے کی آواز بن کر جد وجہد آزادی کشمیر کی علمبرار،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والی جما عت پاکستان پیپلز پا رٹی کا وجود قائم ہو ا تو اس وقت 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور شہید ذوالفقا ر بھٹو کے ابتدائی ساتھی کے طو ر پر اپنی سیاست کا آغاز کیا دل میں تمنا اور آرزو یہی تھی کہ ایک آمر ، جا بر اور ظالم حکمران کے خلا ف اعلان بغا وت کا عملی اظہا ر کیا جا ئے جمہو ریت اور جمہو ری قوتو ں کو سبوتا ژ کر نے والو ں اور ملک کے اندر ما رشل لا ء جیسی سختی کو وا رد کرنے والو ں کے خلا ف آوازحق اٹھا ئی جائے ۔
 

image

رسول اکرم ﷺ کے بعد شہید ذوالفقا ر بھٹو کو اپنا آئیڈیل قا ئد تسلیم کرتے ہو ئے تا حیا ت ان کے اقوال اور احوال پر پہرا دیا ، ظلم ڈھا نے وا لے کے خلا ف بر سر پیکا ر رہے اور ظلم سہنے والو ں کو ملا مت کی ،سیاست کو زریعہ معا ش نہیں بنایا،بلکہ انتہا ئی محنت و مشقت سے رزق حلا ل کو اپنا طر ہ امتیاز سمجھا 1970 میں با قا عدہ الیکشن لڑا اور پی پی پی کے پلیٹ فا رم سے فتح حاصل کی جنرل ضیا ء الحق کے سخت ترین دو ر میں کئی رو ز جیل میں قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کیں ۔ 1979 میں عوام دوست پلیٹ فا رم سے کو نسلر کا الیکشن لڑا اور اپنے مد مقابل کی ضما نت ضبط کروائی ، جنرل ضیا ء کے دو ر میں انہی انتخا با ت کو کا لعدم قرار دیکر دوبا رہ الیکشن کروائے گئے تو پھر عوام نے آپ کو عزت بخشی اور اعتما د کا بھر پو ر اظہا ر کیا ، 1979 پھر 1983 اور 2001 میں نا ظم کے عہد ہ پر فائز رہے اپنے حلقہ میں تر قیا تی کام کاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا حلقہ کی عوام کے ہر دکھ درد اور غمی خو شی میں شریک ہو ئے اور کبھی بھی خود کو ان سے اور ان کو خود سے جدا نہیں سمجھا اور نہ ہی جدا رہنے دیا سیاست ، منصب اور مال و دولت نے بھی آپ کی ذا ت میں کوئی حسد و کینہ یا بغض پیدا نہ کیا بلکہ آپ کی سا دگی ، عجز و انکساری اور ملنسا ری کے اپنے پرا ئے سبھی تو قدردان اور پسند کرنے والے تھے آپ ایک سچے عا شق رسول اور اولیا ء اﷲ ، علما ء و مشا ئخ کی دل سے قدر ، عزت اور حیا ء کر نے وا لے ایک سا دہ لو ح ،محب وطن اور درویشن صفت انسان تھے ،عظیم صوفی بزرگ اور رومی کشمیر میا ں محمد بخشؒ سے بہت عقیدت اور محبت رکھتے تھے انہی کی نسبت سے آپ کا نام بھی ہر خاص و عام کی زبان زد عام رہا ۔ ملک دشمن قوتو ں کے خلا ف ہمیشہ بر سر پیکا ر رہے قادیانی فتنہ کے خلا ف بے خو ف و خطر آواز حق بلند کی انہی کی نسبت ، وا بستگی اور تر بیت کا اثر ہے کہ ان کے صا حبزادگا ن ٹکٹ ہولڈر این اے 96 چو ہدری محمد سعید گجر ، سابق ایم پی اے چو ہدری محمد طا رق گجر اور چو ہدری محمد عرفان گجر ان کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ملک و قوم کی خد مت میں ہمہ وقت مشغول ہیں ۔اور اپنے اپنے حلقہ اثر میں ایک بھر پو رانجمن کی حثیت اختیا ر کیے ہوئے ہیں، چو ہدری محمد بخش گجر ایک ہمہ جہد اوصا ف کی مالک شخصیت تھے جنہو ں نے اپنی زندگی یا د گا ر بنائی رکھی میا ں اظہر حسن ڈا ر ، چو ہدری ارشاد احمد ، علی محمد دھا ریو ال ، میا ں منظو ر احمد وٹو ، لا لہ فا ضل ، چو ہدری خا لد ہما یو ں ، لا لہ ادریس ، چو ہدری زا ہد پر ویز ، اسماعیل ضیاء ، میا ں حبیب الر حمن اور با ؤ منیر کے ہمرا ہ آپ کے گہرے دوستانہ تعلقا ت تھے ۔ چو ہدری محمد بخش گجر نے ایک با پ کی حثیت سے ، ایک بھا ئی کی حثیت سے ، ایک پا رٹی کار کن کی حثیت سے اور علا قے کے ایک معتبر کی حثیت سے ایک لا زوال اور بے داغ زندگی بسر کی ان کی شب و روز محنتو ں اور شفقتو ں کا ثمر ہے کہ آج ان کے جا نے کے بعد بھی لو گ انہیں اچھے کردار کی صورت یا د کرتے ہیں اپنی زندگی میں انہو ں نے کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی کبھی کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کا حق سلب کیا یہی وہ خوبصو رتی اور بے مثال وصف ہیں جن کی بد ولت اپنے پرا ئے ، دوست احبا ب سبھی انہیں اچھے لفظو ں میں اور اچھے اوقات میں یا د کرتے ہیں جو انکی کا میا ب اور بے مثال زندگی کی پہچان اور ثبو ت ہے ۔ آپ نے حج بیت اﷲ کی سعا دت حاصل کی ، رو زہ رسول ﷺ پر حا ضری دی زندگی کی تمام خواہشات کو سمیٹے ہو ئے 76 سال کی عمر میں دل کے عارضہ میں مبتلاء ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے جا نے کے بعد بھی ان کے حلقہ کے احباب ان کی کمی محسوس کرتے ہیں بلا شبہ ان کی تر بیت یا فتہ اولا د اور ان کے صاحبزادگان ان کے خلا کو پر کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں لیکن با وجود اسکے کئی ضرورت مند گھر ،کئی جہیز کی وجہ سے والدین کی دہلیز پر بیٹھی بچیا ں ، کئی یتیم لا وارث اور بے سہارا ان کی شفقت اور محبت کے طلبا ر گا ر بنے حیران و پر یشان بیٹھے ہیں اور ہما رے ہم عصر اور ہم خیال سنئیر کالم نگا ر یا د رفتگا ں کے دریچو ں سے چو ہد ری محمد بخش گجر سے وابستگی ، قربت اور انس کا اظہا ر کرتے ہوئے عمران اعظم رضا لکھتے ہیں کہ شاید اب بھی ان کی ایک کال آجا ئے ۔۔۔۔۔۔! یہ انتظا ر یہ ہجر اور یہ فراق نہ جا نے کب پا ئیہ تکمیل تک پہنچے گا دنیا میں بے شما ر لو گ آتے ہیں چلے جا تے ہیں لیکن حیا ت جا وداں کا مصداق شخصیا ت اس کا ئنا ت سے پر دہ کرنے کے بعد بھی گزرتی نہیں بلکہ حسین یا دو ں کا روپ دھا رے اپنے حلقہ احباب کے ذہنو ں میں ، دلو ں میں اور جسمو ں میں سراعیت کر تی چلی جا تی ہیں اور گا ہے بگا ہے انکے اپنے ان کی یا د منا تے اور ان کی اچھا ئیو ں کے تذ کرے چھیڑتے اور پکا رتے دکھائی دیتے ہیں ان کی محفلو ں میں وہ خود موجود تو نہیں ہو تے ہیں لیکن ان کی اچھا ئیا ں انکی نیکیا ں اور انکی خد مت انکے لیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جاتی ہے ۔ ہر کوئی اس با ت کو سوچنے پر مجبو ر ہے کہ اہل قلم اور اہل علم و دانش چو ہدری محمد بخش گجر سے محبت و ممدد اور الفت و عقید ت رکھنے وا لے ان کی یا د میں چند اقوال اور ملفو ظا ت لکھنے پر بھلا کیو ں مجبو ر ہوئے ہیں اپنے اپنے دو ر میں بہت سی قد آور شخصیا ت دنیا ئے فانی سے کو چ کرگئیں لیکن وہ کیا خاص با ت ہے جو ہر لکھنے وا لے کو چو ہدری محمد بخش گجر کی ذا ت ، کردار اور افکا ر کو اجا گر کر نے پر مجبو ر کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔!
لو کا ں دے وچ رکھ فقیرا ، ایسا بیہن کھلون
وچ رہو یں تے ہسن سا رے ، نہ رہو یں تے رون
S M IRFAN TAHIR
About the Author: S M IRFAN TAHIR Read More Articles by S M IRFAN TAHIR: 120 Articles with 107625 views Columnist / Journalist
Bureau Chief Monthly Sahara Times
Copenhagen
In charge Special Assignments
Daily Naya Bol Lahore Gujranwala
.. View More