قومی زبان

بنیادی طور پر اردو کوئ زبان نہیں بلکہ ایک وسیلہء گفتگو ہے جو مختلف النّوع اقوام کے مابین اظہارِ خیال کی غرض کے تحت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی مقصد کے حصول کیلئے اسمیں مختلف دیگر زبانوں کے الفاظ شامل کر کے اس کو لشکری زبان کے خطاب سے نوازا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آگرہ میں پیدائش اور آباؤ اجداد کے مستقل رہائش پذیر ہونے کے با وجود مجھے اپنے بزرگوں کے بیشتر الفاظ کا مطلب سمجھ نہیں آتا تھا۔ لیکن یہ محض اردو کی بد نصیبی نہیں بلکہ دیگر کیئ زبانوں کی کیفیت بھی کچھ ایسی ہی ہے مثلاً انگریزی، فرانسیسی، جاپانی اور چینی وغیرہ۔ ان ممالک میں معروف اداروں کے زبان سے متعلق مختصر کورس کرنے کے بعد میں نے جرمن زبان کا گوئٹے انسٹیٹیوٹ سے ڈپلوما کیا تو میں اس نتیجہ پہ پہنچا کہ عصرِ حاضر کے ترقّی یافتہ دور کی پچھلی چار دہائیوں سے اگر کوئ زبان کہلانے کا حق رکھتی ہے تو وہ محض جرمن زبان ہے جس کی تصدیق " دی کنسائزڈ آکسفورڈ ڈکشنری آف کرنٹ انگلش میں " انگلش اُووَر ففٹین سنچریز" صفحہ نمبر ix "اوریجنز" کے عنوان کے تحت ہوتی ہے۔

بہر حال جہاں دیگر زبانوں میں مختلف ملغوبوں کو بادلِ نخواستہ قبول کرتے ہوئے اُن کو زبان ہی تسلیم کیا جاتا ہے لہٰذا اُردو کو بھی ہم زبان ہی تسلیم کرتے ہیں لیکن میری بہت مؤدبانہ گزارش ہے کہ بقر عید کی قربانی کے بکرے کی ہڈّیوں کی طرح رہی سہی اردو کی ہڈّیوں کا اناڑی قصّا بوں کے ہاتھوں قیمہ بنانے سے بچانے میں اپنا اپنا کردار ہمّت و استقامت کے ساتھ ادا کیجیئے۔ ویسے تو بیشمار مثالیں ہیں لیکن اس وقت صحت کی ناتوانی کی وجہ سے گنتی کی تکلیف دہ امثال درج ذیل ہیں:-
• ماورائے عدالت
• علی الصبح
• کورنگی میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی
• پشاور میں خود کش حملہ آور پکڑا گیا

میری ناچیز رائے میں اگر تلفّظ صحیح کرنے کیلئے ہماری ویب پر آواز کا اضافہ کر دیا جائے تو شاید اُردو کی ہڈّیوں کا مزید قیمہ بننے سے روکا جاسکے۔

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 126 Articles with 114080 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More