جواہراتِ اکابرِ جامعہ دارالعلوم کراچی

محبت کااعلیٰ معیار یہ ہےکہ محبوب کی ہر ادا اپنائی جائے۔ (مفتی محمد شفیع عثمانی صاحبؒ )
جب بھی کوئی لفظ منہ یا قلم سے نکالا تو یہ سمجھو کے اسے کسی نہ کسی عدالت میں ثارت کرنا پڑے گا ۔ (مفتی محمد شفیع عثمانی صاحبؒ)
پورے دین کا خلاصہ ادائے حقوق اور رعایتِ حدود ہے ۔ (مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ)
قابلیت کتابوں سے اور مقبولیت اتباعِ سنت سے حاصل ہو تی ہے ۔ (مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ)
اگر شہرت طلب ہو اور کو شش کے بغیر حاصل ہو جائے تو یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہو نے کے باوجود خطرناک ہے۔ ( مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ)
"جاہ"خلق کے قلوب میں مسخ ہو جانے کا نام ہےاور سارا فساد جاہ کی وجہ سے نہیں بلکہ حبِ جاہ کی وجہ سے ہوتا ہے
(مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ)
عالمِ دین ہونے کا قرآنی معیار خشیت خداوندی ہے۔ (مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ)
علم کی کسی حد پر قناعت نہیں ہو سکتی ،فراغت کے بعد تحصیل علم کا اختتام نہیں بلکہ طالبِ علمی کےایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
(مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ)
علم وہ ہی ہے جو انسان کی عملی زندگی میں تبدیلی پیدا کرے۔ (مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ)
جو اپنے آپ کو عالم کہے اسے علم کی ہوا بھی نہیں لگی۔ (مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ)
دین شوق پورا کرنے کا نام نہیںبلکہ اطاعت کا نام ہے ۔یہ دیکھنا چاہیے کے اسوقت دین ہم سے کیا تقاضہ کر رہاہے۔
(مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ)
خدمت سمجھداری اور عقلمندی کے ساتھ ہو تو سعادت کی بات ہے ورنہ اذیت ہے۔ (مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ)
کوئی چیز کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو لیکن اس کی بھی ایک حد ہو تی ہے جس سے تجاوز کرنا درست نہیں۔ (مفتی محموداشرف عثمانی مدظلہ)
جو بھی جائزکام شریعت کی حدود میں نیک نیتی سے کیا جائے تو اسکا ثواب ملتا ہے ،فرق صرف اتنا ہے کہ بعض چیزیں عباد ت لعینہ ہوتی ہیں اور بعض عبادت لغیرہ۔ (مفتی محموداشرف عثمانی مدظلہ)
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے لہٰذا کسی ایک دینی امر کو اپنے ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔ (مفتی محموداشرف عثمانی مدظلہ)
ایک عبادت میں اس قدر مشغولیت کہ اس سے دوسری عبادت میں کو تاہی ہو جائے پسندیدہ نہیں۔ (مفتی محموداشرف عثمانی مدظلہ)
آج ہمارےمعاشرے میں جتنی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ان سب کا با عث قرآن و حدیث سے دوری ہے ۔(مفتی محموداشرف عثمانی مدظلہ)
Jawed ansari(arakani)
About the Author: Jawed ansari(arakani) Read More Articles by Jawed ansari(arakani): 6 Articles with 15838 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.