پھل کھائیں ‘ اچھے نظر آئیں

دنیا بھر کے طبی ماہرین انسان کی صحت میں بہتری کے لئے دن رات تحقیقی عمل سے گزر رہے ہیں۔ ہم آئے دن کسی نہ کسی طبی ماہر کی جدید تحقیق کے حوالے سے کچھ نہ کچھ پڑھتے ہیں۔ دور حاضر میں کی جانی والی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ مختلف طرح کے پھل اور سبزیاں انسان کی صحت پر مختلف طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں ‘اسی وجہ سے طبی ماہرین پھلوں اور سبزیوں کو خوراک کا باقاعدہ حصہ ّ بنانے پر زور دیتے آئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان سے نہ صرف ضروری حیاتین اور نمکیات حاصل ہوتے ہیں بلکہ اس سے انسان کو صحت مند رکھنے اور موذی امراض سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماضی میں کئی ایسی مطالعاتی رپورٹیں شائع ہوچکی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ باقاعدگی سے پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد دل‘ذیابیطس اور سرطان سے موذی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بلند فشار خون دور جدید کی سب سے عام اور مہلک بیماری ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے اس خطرناک بیماری سے نجات پائی جاسکتی ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں 15سال سے بلند فشار خون میں مبتلا مریضوں کا تجزیہ کیاگیا جن کے فشار خون کوبغیرادویات کے 130 سے 85 کے درمیان کامیابی سے واپس لایا گیا۔18 سے 30 سال کے درمیان کے ایسے نوجوان جوبڑا گوشت کثرت سے استعمال کررہے تھے ‘کو تحقیق میں شامل کیا گیا۔ 2 ماہ تک انہیں صرف پھل اورسبزیوں پر مشتمل خوراک دی گئی جس کے حیرت انگیز مثبت نتائج برآمد ہوئے۔صرف ایک ماہ میں یہ مریض 27 سے 36 فیصد تک خون کا دباو ¿ کم کرنے میں کامیاب رہے۔اسی طرح سے ٹیکساس میڈیکل کالج کی ٹیم نے گر ُدے کی بیماریوں میں مبتلا 108مریضوں کے 3گروہوں پر 3برس تک تحقیق کی۔ ایک گروہ کی خوراک میں پھل اور سبزیاں بڑھا دی گئیں ‘ دوسرے کو صرف دوا دی اور تیسرے کو کچھ نہیں دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پھل اور سبزیاں کھانے والے گروہ کے مرض میں زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ۔

کون ہے جو اچھا نظر نہیں آنا چاہے گا! اب اگر اچھا نظر آنا ہے تو پھر پھل اور سبزیاں کھائیں کیوں کہ ماہرین کہتے ہیں کہ پھل اور سبزیاں بڑ ُھاپے کو تیزی سے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چہرے کو اگر جھر ُیوں سے بچانا ہے تو پلاسٹک سرجری کروانے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کااستعمال بڑھا دیں۔طبی ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جوجلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔خوراک کا اثر جلد پر بھی ہوتا ہے جبکہ پھلوں میں کچھ ایسے حیاتین موجود ہوتے ہیں جو جلد کو سرطان سے بچاتے ہیں۔

اور تو اور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے آپ بڑھتے ہوئے وزن سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے کو اگر بند گوبھی کی سلاد میں تبدیل کر دیا جائے تو موٹاپے اور زیادہ وزن سے جلد چھٹکارا ممکن ہے۔

تو پھر چھوڑ یئے بڑے اور چھوٹے گوشت کا پیچھا ۔ پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ ّ بنائیں ‘رہیں صحت منداور خوبصورت ‘ لمبے عرصے تک ۔


 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 288030 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.