قدرت کے انعامات

خدا نے دنیا میں بسنے والے انسانوں کو ایک جیسی خصوصیات سے نوزا، سب کو ایک جیسے نقش و نگار عطا فرمائے۔ بیماری دی توتکلیف محسوس کرنے کی صلاحیت سب کو ایک جیسی دی، آنھکیں دیں تو سب کو ایک جیسی نظر سے دیکہنے کی طاقت دی، محبت کے لئے سب کے دل میں ایک جیسا جذبہ ہو گا چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ۔ چاہے کوئی بادشاہ ہو یا فقیر، ماں کی محبت کا نعم البد ل تو کسی کو نہیں مل سکتا ۔ چاہے کوئی ظالم ہو یا طاقتور، معصوم بچوں کی شرارتیں کسی بہی سخت دل کو موم بنانے کے لیے کا فی ہیں۔

خد ا نے ٹھاٹیں مارتے سمندروں کے پانی سب انسانوں کے لئے مختص کر دئیے، پہاڑوں کی بلندیوں پر پہنچنے کے لیئے سب کو حق دیا، غرض قدرت نے کائنات کے ذرے ذرے اور کونے کونے میں اپنی مخلوقات کے ہنسی خوشی زندہ رہنے کے لئے ہر طرح کے لوازمات عطا فرمائے ، جس کے لیے ہمیں ہر وقت شکر گزار ہونا چاہئے۔

مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ کچھ طاقتور اقوام نے اپنی محنت اور ذہانت کے بل بوتے پر دنیا میں کچھ ایسے قانون متعارف کرا دئیے کہ دولت اور وسائل کی تقسیم میں ناہمواری آ گئی۔ جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ہر رات بہوکے سوتے ہیں، زندہ رہتے ہیں تو موت کا انتظار کرتے ہیں، بیگناہ ہونے کے باوجود قید کاٹتے ہیں، جیتے ہیں تو آنسو پونچہتے ہوئے۔ ظلم نہ کرنے کے باوجود ظلم سہتے ہیں، کمزور ہوتے ہیں مگر غلامی کے سحر سے ساری زندگی نہیں نکل پاتے۔

آج اگر کچہ لوگ اس لئے غلام ہیں کہ ان میں حالات سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے تو ان اقوام کو چاہیے کہ وہ رسمی اور غیر رسمی تعلیم میں مہارت حاصل کر کے دنیا میں اپنا مقام خود بناییں۔ اپنے اخلاق و اعمال سے سب کو امن و آشتی کا پیغام دیں۔

اسی طرح جو اقوام دنیا میں برائیوں کو طاقت کے بل بوتے پر ختم کرنا چاہتی ہیں وہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کو حل کریں تا کہ قدرت کی عطا کردہ نعمتیں سب کے حصے میں آ سکیں۔ اور کسی کے دل میں اپنے لئے نفرت کا جذبہ نہ پیدا ہونے دیں، کیونکہ یہ زندگی سب کے لئے فانی ھے۔ خدا کی محبت حاصل کرنے کے لئے خدا کے بندوں سے محبت کریں۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 26105 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.