میری محبت

اﷲ پاک نے انسان کو پیدا کیا اور دنیا میں بھیجا تو اک ایسا جذبہ اس پتلے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے اگر میں کہوں تو دنیا کا ہر رشتہ قائم ہے اور اس جذبے سے ہی دنیا میں بے شمار رنگ ہیں اگر وہ جذبہ نہ ہو تو شائد زندگی میں انسان کی ہر خواہش ہی مر جائے اور کہنے والے کہتے ہیں وہ چلتا پھرتا انسان مگر مردہ ہو چکا ہوتا ہے ہر احساس اور جذبہ اس جذبے کے سامنے ماند پڑ جاتا ہے۔

آج میں نے اپنے اک دوست کی تحریر پڑھی اس کا اقتباس لکھ کر کچھ الفاط کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ اس موضوع پر ہماری نوجوان نسل غلط راست پر چل پڑی ہے اور افسوس کی بات یہ کہ بحث کرتے ہیں کہ اس میں کوئی مذائقہ نہیں ہونا چاہیے۔

کہتے ہیں کہ میں کہیں جا رہا تھا تو مجھے اک ورق پر نسیمہ لکھا نظر آیا تو اٹھا کر صاف کیا تو اس پر کسی دیوانے کی طرف سے تحر یر لکھی ہوئی تھی جو اس نے اپنی محبوبہ کو لکھی تھی

’پیاری دوست
کچھ دن بعد محبت کرنے والوں کا دن آ رہا ہے جو اس دن اک دوسرے کو تحفے اور محبت دیتے ہیں لیکن میری محبت سب سے مختلف ہے اس لیے میں چند دن پہلے ہی تمھیں لکھ رہا ہوں تمھیں یاد ہو گا جب تم میری ریڑھی پر اپنی دوست کے ساتھ گول گپے کھانے آئی تھی اور تم نے کہا تھا کہ میٹھی چٹنی کم ڈالنا مجھے پسند نہیں ہے بس اسی روز سے مجھے تم سے محبت ہو گئی کیونکہ میٹھی چٹنی مجھے بھی پسند نہیں ہے یاد ہے نا تم نے کٹھا بھی دو دفعہ مانگا تھا اور وہ تمھارے ساتھ دوست کون تھی مجھے ذرہ بھی نہیں بہائی تمھارے سامنے تو وہ کچھ بھی نہیں لگ رہی تھی عجیب سی میچنگ میں کپڑے پہن رکھے تھے اس نے اور اس کے ٹاپس بھی بلکل اچھے نہیں لگ رہے تھے ایسے لگ رہی تھی جیسے کوئی پینڈو ہوتم کہاں اور وہ کہاں۔

اور ہاں ابھی میں پھول بھیج رہا ہوں کیوں کہ ابھی تنخواہ ہیں ملی ،وہ کل امی کی صحت بہت خراب تھی امی کی کھانس کھانس کے بری حالت تھی تو انہوں نے پڑوس سے دوا کے لئے پیسے ادھار لے کے دیئے تو میں نے اس سے تمھارے لیے یہ پھول خریدے ہیں اور شام کو گھر رونی شکل بنا کر گیا کہ پیسے گر گئے ہیں کہیں اتنی محبت ہے مجھے تم سے امی نے کیا کہنا تھا پیا ر کیا اور کہا کوئی بات نہیں میں گرم پانی سے غرارے کر لیتی ہوں، اور ہاں امی نے بہن کی شادی کیلئے بڑے عرصے سے پیسے جوڑ کر چوڑیاں لائی ہیں تو اک چوڑی میں نے کھسکا لی ہے آخر میرا بھی تو حق ہے نا کچھ دنوں بعد تمھیں بھیجوں گا اس کو بیچ کر اچھے سے کپڑے لے لینا اور اپنی امی کا علاج کسی اچھے سے ڈاکٹر سے کروانا تم بتا رہی تھی کہ تمھاری امی کی صحت خراب ہے آخر تمھاری امی میری بھی ہیں اچھا میں اب میں چلتا ہوں لیٹ ہو رہا ہوں استاد پہلے ہی کہتا ہے آجکل میرا دھیان کام میں نہیں ہوتااسے کیا پتا محبت کیا ہوتی ہے
تمھارا اچھو
گول گپے والا،

اس تحریر کو پڑھ کر ہل گیا کیوں کہ چند روز قبل ہمارے کالج میں اک پرفامہ آیا تھا جو میڈیا پر فحش کمرشلز، ڈرامے ، فلموں کی روک تھام کے لئے تھا کہ طلباء سے دستخط کروائیں تا کہ حکومت کو اتنے لوگوں کی آواز پہنچائی جائے تو کلاس کے اک بچے نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا کہ کیا ہم پاکستان کے سارے ٹی وی چینلز بند کر دیں اس موضوع سے بڑھتے بڑھتے بحث ویلنٹائین ڈے پر چلی گئی اس بچے کا موقف تھا کہ اس دن کو منانا چاہیے جیسے قائد اعظم یونیورسٹی کے اک پروفیسر ہود صاحب نے کہا تھا کہ لڑکوں لڑکیوں کو آپس میں پیار محبت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن اس بچے کا موقف تھا کہ نام ویلنٹائین ہی رہے اس دن کو ہمیں چاہیے کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد کریں یا کسی اور طرز پر منائیں مگر منانا چاہیے میں نے اس بچے کو چند باتیں سوالاََ کہیں کہ بیٹا جی آپ کی سوچ درست ہے مگر جب معاشرے میں اس بات کو عام کریں کہ ویلنٹائین مناتا ہوں تو کیا مطلب سمجھا جائے گا ؟ جو مغرب کی اک رسم ہے جو انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے کس کو نہیں پتا کہ اس دن کو مغربی کیسے منانے ہیں وہ برائے نام خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں جو عورت کو ٹشو پیپر کا درجہ دیتے ہیں چند روز قبل میں نے اک تحریر میں پڑھا تو حیران ہوگیا کہ امریکہ میں ہر دس میں سے چھے ،سات عورتوں کی عزت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور ان سات میں چار نوعمر لڑکیاں ہوتی ہیں جن کی عمر سولہ سے بیس سال کے درمیان ہوتی ہے اور یہ وہ اعدادو شمار ہیں جو سامنے آتے ہیں اور جو سامنے نہیں آتے وہ علیحدہ ہیں۔

اﷲ کے بندو محبت بے شک اک پاکیزہ جذبہ ہے اگر یہ صرف پاکیزہ رشتوں تک رہے اگر یہی محبت ویلینٹائین کے حوالے ہو جائے تو نہ جانے کتنی عزتیں تارتار ہوجائیں اور یہ خرافات مسلم معاشرے زہر کی طرح اس لیے پھیلائی جا رہی ہیں کے مسلمانوں کی نوجوان نسل کے سینوں میں جو ایمان کی کوئی رتی باقی ہے تو وہ بھی جلا دی جائے -

ویلینٹائین کے حامی اور لڑکے لڑکی کی دوستی کے حامی لوگوں سے اک ہی سوال ہے کہ کیا آپ کی غیرت اس چیز کی اجازت دیتی ہے کہ کوئی اور (غیرمحرم )لڑکا آپ کی بہن کے ساتھ دوستی کرے یا ویلینٹائین منائے اور دن دیہاڑے آپ کی بہن اس کے ساتھ سیر کرنے جائے مختصر یہ کہ جو کچھ ہو رہا ہے ؟

خدا را ء اگر ایسا کوئی شوق ہے تو اسلام کے اصولوں کے مطابق نکاحِ حقہ کی طرف رجوع کریں اور والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے نکاح کو آسان بنائیں تاکہ ان خرافات کو روکا جا سکے اور اﷲ پاک کے غضب سے بچا جا سکے۔(آمین)
Fayyaz Hussain
About the Author: Fayyaz Hussain Read More Articles by Fayyaz Hussain: 23 Articles with 15600 views Khak-e-paa aal-e-rasool (a.s) wa ashaab-e-rasool (r.a).. View More