صدقہ کےچند افکار

صدقہ کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ یہ اللہ کے غصے کو کم کرتا هے۔ مگر ہماری اکثریت اگر زیادہ دینے کی سکت نہیں رکھتی تو تھوڑا دینے سے شرماتی ضرور ہے۔ صدقہ تو کھجور کے ایک دانے کو بھی کہا جاتا ہے۔ ہم کس طرح صدقہ کر کے اللہ کو راضی کریں۔ ، ذیل میں دیئے گئے چند افکار آپ کو راہ دکھا سکتے ہیں

01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔

02: اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔

03: سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔

04: گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔

05: اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔

06: ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔

07: کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔

08: پٹرول پمپ یا ریسٹورنٹ باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔

09: اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔

10: کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔

11: لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔

12: کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔

13: ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔

14: گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔

15: ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔

16: حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔

17: حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔

18: آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔

19: زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔

20: اپنے محلے کے یا محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔

21: گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔

22: مسجد کی ٹوپیاں گھر لا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔

23: مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو روپے دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔

24: گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔

25: چھوٹے بچے کو ایک سورت یاد کرا کر ساری زندگی کیلئے اجر کا مستحق بنیئے

26: راستے سے ایذا دینے والی کوئی چیز جیسے کانٹا، پتھر یا کیلے کا چھلکا ہٹا دیجیئے۔

اگر صدقہ کیلئے آپ کے پاس کوئی اچھا اور قابل عمل آئیڈیا ہے تو اپنے تبصرہ میں اس کو شامل کیجیئے
 

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 257218 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More