محکمہ تعلیم کا کار نامہ

محکمہ ایجوکیشن ورکس نوابشاہ کی جانب سے تحصیل دوڑ کے30سے زائد مختلف پرائمری۔مڈل،ہائی اسکول اور ھائیر سیکیتڈری اسکولوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے چار کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے،اس سلسلے میں ٹینڈرز جاری کرکے ٹھیکے بھی دے دیئے گئے ہیں۔مگر اس میں جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوڑ کے گرلز ہائی اسکول کو مکمل طور پرنظرانداز کردیا گیا ہے۔جسکے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے،صوبائی بنیاد پرADPاسکیم کے تحت پرائمری اسکول کی مڈل اسکول میں اپ گریڈیشن2007-08پروگرامADP-156کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گل حسن کیریو میں رہے ہوئے کام کے لئے2.200ملین۔گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مانو خان زرداری کے رہے ہوئے کام کے لئے ایک ملین۔دوکمروں پرمشتمل شیلٹرلیس پرائمری اسکول کی تعمیر 2007-08پروگرام ADP-157کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نذیر احمد کمبوہ اور عثمان مری کے لئے0.200 ملین کا الیکٹرک پیکیج۔سیکینڈری اسکول کی ھائیر سیکینڈری اسکول میں اپ گریڈیشن 2005-06پروگرام کے تحت GBHSاسکول جام صاحب میں 2.500ملین سے ایکسٹرنل ڈرینج اور فیس لفٹنگ کا کام ۔سندہ میں موجودہ ہائی/ہائرسیکینڈری اسکولز کی بحالی2008-09پروگرامADP-186ـکے تحت تحصیل دوڑ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گپچانی میں2.500ملین روپے،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول باندھی میں 8.500ملین،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چک نمبر5میں3.500 ملین اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکینڈری اسکول دوڑ میں تین ملین کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکے جاری کئے گئے ہیں۔مگرقابل افسوس بات یہ ہے کہ دوڑ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کو ترقیاتی کاموں اور ہائی اسکول سے ہائر سیکینڈری اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں بالکل نظرانداز کردیا گیا ہے،اور محکمہ ایجوکیشن ورکس نے کوئی رقم مختص نہیں کی ہے۔جس سے سندہ حکومت کی جانب سے طلبہ کے مقابلے میں طالبات کو بہتر تعلیم کی فراہمی اور گرلز اسکولوں کو بہتر سہولتوں کی دستیابی کے دعووں کی نفی ہوتی ہے۔سندہ میں مڈل اسکولز کی ہائی اسکول اور ہائی اسکولز کی ہائر سیکینڈری اسکولز میں اپ گریڈیشن2007-08پروگرامADP.191کے تحت گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول چک نمبر3کے رہے ہوئے کام کے لئے3.700ملین روپے،اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول دوست محمد ہسبانی کے رہے ہوئے کام کے لئے3.300 ملین روپے مختص کرکے ٹھیکے جاری کئے گئے ہیں ان اسکولوں کو مڈل سے ہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔تحصیل دوڑ کی یوسی بچھیری کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے لئے دس ملین روپیاور یوسی باندھی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ ملین روپے کے ٹھیکے جاری کئے گئے ہیں۔ان اسکولوں کو ہائی سے ہائر سیکینڈری اسکولز میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جبکہ اس پروگرام میں بھی دوڑ کے گرلز ہائی اسکول کو نذر اندازکیا گیا ہے،جبکہ نوابشاہ پیکیج برائے ایجوکیشن شہید بینظیر آباد ADP.920کے تحت تحصیل دوڑ کے مختلف اسکولوں کے لئے لاکھوں روپے کے ٹھیکے جاری کئے گئے ہیں۔جبکہ تحصیل دوڑ کے مختلف ایلیمینٹری و سیکینڈری اسکول کی بحالی 2012-13پروگرام ADP-173اور مختلف اسکولوں میں ایک کلاس روم کی تعمیر کے لئے لاکھوں روپے کے ٹھیکے جاری کئے گئے ہیں۔
 

anwar khanzada
About the Author: anwar khanzada Read More Articles by anwar khanzada: 14 Articles with 20828 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.