خطبات حقانی

کتاب کا نام: خطبات حقانی
افادات: مولانا عبدالقیوم حقانی
ضبط و ترتیب: مولانا قاری رمضان
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی۔ کے
تاریخ طباعت: بار ہفتم' رمضان ١٤٣٢ھ/ اگست2011ئ
ضخامت: 333صفحات
قیمت: درج نہیں
زیر نظر کتاب جید عالم دین' معروف سوانح نگار حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کے خطبات کا مجموعہ ہے۔مولانا عبدالقیوم حقانی کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔انہوں نے جس خلوص دل کے ساتھ دینی خدمات کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔دارالعلوم حقانیہ میں ایک طویل عرصہ درس و تدریس اور تحقیق و تالیف کے ساتھ وعظ و نصیحت کا جو سلسلہ انہوں جاری رکھا تھا یہ کتاب انہی دنوں کی حسین یاد گار ہے۔یہ کہنے میں مجھے کوئی باک نہیں ہے کہ پٹھان علماء میں مولانا سمیع الحق صاحب کے بعد سب سے خوبصورت اردو لکھنے کا سہرا مولانا عبدالقیوم حقانی کو جاتا ہے۔ مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب جتنا اچھا لکھتے ہیں شاید اس سے اچھا بولتے ہیں۔یہ کتاب اس بات پر دال ہے۔شیخ الحدیث مولانامفتی فرید صاحب مرحوم نے پیش لفظ لکھ کر کتاب کے حسن کا دوبالا کردیا ہے' اس پر مستزاد مولانا انورالحق صاحب نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک و نائب صدر وفاق المدارس العربیہ کی تقریظ ہے۔ مجموعی طور پر اس کتاب میں مولانا حقانی صاحب کے سولہ(١٦) خطبات شامل ہیں۔خطبات کیا ہیں علم و فن کا ایک دریا موجزن ہے۔ان خطبات کو دیکھ مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت و تعلق اور جہاد فی سبیل میں لگن و دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔کتاب کو جس خوبصورتی سے مرتب کیا گیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔مختلف مدارس' سیمینارز'اجتماعات اورجمعہ کے خطبات پر مشمتل یہ کتاب علوم دینیہ سے تعلق رکھنے والے علماء اور طلباء کے لیے ایک نادر تحفہ ہے۔جہاد فی سبیل اللہ کے موضوع پر اتنا سلیس اور مزین و مربوط اور مدلل مواد' خطبات کی شکل میں معدوم نہیں تو کمیاب ضرور ہے۔ قرآن وحدیث اور سیرت رسولۖ و صحابہ کی زندگیوں سے جہاد کا مفہوم سمجھانے کی بہترین کوشش کی گئی ہے۔بیشک 'عبدالقیوم حقانی کی کتاب خطبات حقانی' خطبات حکیم الامت قاری طیب' خطبات فاروقی' خطبات قاسمی' خطبات شیخ القرآن' خطبات حیدری اور ندائے منبر و محراب کی صف شامل ہونے والی کتاب ہے۔خطبہ کرام 'ائمہ مساجد'طالبا ن علوم نبوت اور بالخصوص خطابت میں ذوق رکھنے والے احباب سے گزارش کی جاتی ہے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں یہ کتاب آپ کا تھوڑا وقت لے کر آپ کو بہت کچھ دے گی۔انشاء اللہ
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 385870 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More