رشتوں کا تقدس

آج کل کا دور ایسا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سے رشتوں کا تقدس بلکل ختم ہو گیا ہے کتنے افسوس کی بات ہے ماں باپ٬ بہن بھائی٬ چچا چچی٬ خالہ خالو کسی کی بھی عزت نہیں رہی بچوں کے دل میں اپنے بڑوں کے لیے کوئی ادب و احترام نہیں رہا اسی طرح کچھ اور رشتے بھی ہیں جن کا تقدس ختم ہو گیا ہے مثلاً دیور بھابھی٬ ساس بہو٬ سسرال والے یہ سب ایسے رشتے ہیں کہ جن کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے کدروت بھری ہوتی ہے خوب ایک دوسرے کے ساتھ لگائی بجھائی کی جاتی ہے یہ رشتے جلتی آگ کی مانند ہیں جتنا تیل ڈالیں اتنا ہی تیز جلتی ہے اصل میں دلوں سے پیار و محبت ختم ہو گیا ہے پہلے یہ ہوتا تھا کہ جب بڑے کوئی بات کرتے یا کسی کام کے لیے کہتے تھے تو بچے ادب سے فوری طور پر حکم بجا لاتے تھے اور بڑوں کا کام کر کے خوشی محسوس ہوتی تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے زمانہ زیادہ ماڈرن ہوتا جارہا ہے بچے زیادہ تعیلم یافتہ ہو رہے ہیں ان میں اتنی ہی بے حسی بڑھ رہی ہے بے ادب اور گستاخ ہوتے جارہے ہیں تعلیم تو انسان کو ایک بہت اچھا اور سلجھا ہوا انسان بناتی ہے مانا کہ پڑھ لکھ کہ انسان بہت اچھا بن جاتا ہے لیکن اگر ایک انسان کا اخلاق ہی اچھا نہیں تو ایسی پڑھائی کا کیا فائدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ انسان کے اندر بہت سی صفات ہوں تو وہ ایک مکمل انسان بنتا ہے

ایک اچھے انسان کی صفات

ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی
مشکل میں ایک دوسرے کے کام آنا
اچھا اخلاق
خلوص ومحبت
بڑوں کا احترام
چھوٹوں سے پیار

انسان تو وہ ہے جو جب تک زندہ رہے لوگ اس سے پیار کریں اور جب دینا سے چلا جائے تو لوگ اسے یاد کریں جسے کہ ہمارے قائد قائداعظم اور بہت سے ایسے اچھے لوگ جو دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی یاد ہمارے دلوںمیں زندہ ہے

کاش تمام مسلمان نبی پاک صلی الله عیلہ وآلہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں مثال کے طور پر ایک لڑکا پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن جاتا ہے لیکن اس کا رویہ لوگوں کے ساتھ یا اپنے رشتے داروں کے ساتھ انتہائی خودغرضی کا ہے تو میرے خیال میں اس کی ساری شخصیت ہی ختم ہوجائے گی لیکن اگر اس کا رویہ انتہائی ہمدردانہ شفیق اور پرخلوص ہے جیسا کہ بحثیت ایک ڈاکٹر کے ہونا چاہیے تو پھر لوگو ں کے دل میں گھر کر لے گا لیکن دوسرے معنوں میں تو وہ صرف ایک عام روپے بنانے والا ڈاکٹر ہی ہوگا انسانیت کی خدمت ہی اصل جذبہ ہے
Nighatara
About the Author: Nighatara Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.