غیرت سے زندہ رہنا

غیرت سے زندہ رہنا زیادہ اہم ہے ن لیگ کے اندر ایک لاوا پک رہا ہے انکا تو کوئی والی وارث ہی نہیں ہے اگر لاہور کے کسی ایک حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوگی تو یہ الیکشن ٹھس ہوجائے گا عمران خان تو کہتے ہیں کہ 2014 الیکشن کا سال ہے-

آپ چاہتے ہیں کہ سارا خیبرپختنخواہ ڈرون حملوں میں مارا جائے، یہ ڈرون اتنا بڑھ جائے گا کہ قومی غیرت تباہ ہوجائے گی پھر ہمیں ڈرایا جائے گا کہ ہم انکا مقابلہ نہیں کرسکتے ڈرون حملے نہ روکے تو اسلام آباد اور لاہور بھی نشانہ بنیں گے-

انہوں نے آصف زرداری کو خصوصی طور پر کہا ہے کہ ہم خورشید شاہ کو پبلک اکاؤنٹس کا چئیرمین بنائیں گے اس قوم نے نواز شریف کو تین بار وزیراعظم بنایاہے نواز شریف زرداری اوراسحاق ڈار اپنا پیسا ملک میں لے آئیں تو ملک زندہ ہوجائے گا خدا کی قسم ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا دنیا دیکھیں گی ملکی معشیت کو چار چاند لگ جائے گے ملک ایڈ لینے والوں میں نہیں ایڈ دینے والوں میں شامل ہوجائے گا، جب بھی یہ حکومت میں آئے ہیں پیسے کی قدر میں کمی ہی ہوئی ہے غریب تباہ و برباد ہوگئے ہیں لوگ غربت وحالات سے تنگ ہوکرخودکشی کر رہے ہیں نوجوان بے روزگاری سے تنگ ہوکر جرائم کی راہ اپنا رہے ہیں تو مظلوم حواہ کی بیٹی اپنی عزت وآبرو اور عصمت دری کا سودا کرنے پر مجبور ہیں -

ایسے میں اسحاق ڈار ڈالر کیش کرانے کی بات کرتے اچھے نہیں لگتے موصوف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ڈالر کو 1998 کی سطع پر لائے گے دیکھیں ڈالر 110 سے 200 تک پہنچ سکتا ہے پر موصوف کی حکومت میں ڈالر دوبارہ 60 کا نہیں ہوسکتا کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے اقتدار پر قابض ہوتے ہی کشکول کو کشادہ کرلیا ن لیگ حکومت نے ماضی میں ہی کچھ نہیں کیا تو اب کیا کریں گی ہمیں غیرت سے زندہ رہنا کب آئے گا جو ہم مسلسل ایسے ہی حکمرانوں کو اپنا حاکم بناتے رہے گے اپنا تماشا بناتے رہے گے ہم مخلص قیادت کو کیوں منتخب نہیں کرتے ہم اپنا قبلہ درست کیوں نہیں کرتے ہم ایسے حالات سے مسلسل نبر آزما ہونے کے باوجود باہر کیوں نہیں نکلتے-
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 245276 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.