سلسلہ حدیث 1

دعا کی قبولیت
حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ افطار کے وقت روزہ دار کی دعا مقام اجابت میں ہوتی ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین اشخاص کی دعا رد نہیں ہوتی،

١۔ عادل بادشاہ
٢۔ روزہ دار کی افطاری کے وقت
٣۔ مظلوم

الله تعالیٰ مظلوم کی دعا کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ مجھے میری عزت کی قسم میں تیری دعا ضرور قبول کروں گا۔

دعا کے آداب

دعا کے وقت ہتھیلیاں آسمان کی طرف پھیلی ہوں، دونوں ہاتھوں میں فاصلہ نہ رکھیں، نہ بہت نیچے ہوں اور نہ بہت اوپر بلکہ کندھوں کے برابر رہیں، دعا کے بعد ہاتھوں کو منہ پر پھیر لیں۔
Haris Khalid
About the Author: Haris Khalid Read More Articles by Haris Khalid: 30 Articles with 60771 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.