ایک معصومانہ سوال۔۔۔۔۔

پاک فوج کے حامی اور مخالفین دونوں کم از کم ایک بات پر ضرور متفق ہیں کہ امریکہ پاکستان کے نیوکلیر ہتھیار لے لینا چاہتا ہے اور اسکے لیے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے بلکہ اس خطے میں اسکی موجودگی کی سب سے بڑی وجہ ہی پاکستان کے ایٹمی اثاثے ہیں ۔

ہنری سنوڈن کے انکشافات کے مطابق صرف پاکستان کے نیوکلیر ہتھیاروں کی جاسوسی کی لیے امریکہ 23 بلین ڈالر یا 2300 ارب روپے سالانہ خرچ کرتا ہے !!

جبکہ اس خطے میں موجود رہنے کے لیے اب تک کئی سو ارب ڈالر یا سینکڑوں کھرب روپے خرچ کر چکا ہے !!!

الزام لگایا جاتا ہے کہ پاک فوج غدار اور امریکی ایجنٹ ہے ساتھ میں یہ بھی اعلان کیا جاتا ہے کہ ساری فوج اگر نہیں تو جرنیل ضرور غدار ہیں ۔۔۔

جبکہ میرے خیال میں غدار ہونے کے علاوہ یہ پاگل اور احمق بھی ہیں !!!

کیونکہ اگر پاک فوج پاکستان کا نیوکلیر پروگرام کو امریکہ کے حوالے کرنے یا تلف کرنے کا فیصلہ کر لے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی ۔

امریکہ اسکے لیے دیوانہ ہو رہا ہے اور وہ اسکے بدلے سینکڑوں ارب ڈالر کی رقم دے سکتا ہے جس سے یہ سارے ڈالروں میں ارب پتی بن سکتے ہیں اور زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ انکی جیبوں میں نظر آئینگے !!!

لیکن یہاں حالت یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔

جنرل کیانی پر ایک سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں بلکہ دہشت گردوں کی جانب سے سب سے بڑے آپریشن جی ایچ کیو پر حملے کا واحد مقصد جنرل کیانی کو قتل کرنا ہی تھا ۔ لیکن اس کے باوجود یہ ہر محاذ پر پہنچ جاتا ہے اور فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے ۔

سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر جنرل ہارون اسلام ہے جس نے سنائپر گولیوں کی برسات میں سوات آپریشن کے لیے میدان جنگ میں جہاز سے پہلی چھلانگ خود لگائی اور پہلی صف میں مسلسل لڑتا رہا ۔

جنرل طارق خان کا نمبر غالباً چوتھا ہے ۔ یہ بلکل ہی پاگل ہے ۔ یہ جنوبی وزیرستان آپریشن کرنے کے لیے سب سے آگے والے ٹینک کے اوپر بیٹھا ہوا تھا اور اپنی زندگی کو مسلسل داؤ پر لگائے رکھا ۔

ایک جنرل نے پنڈی میں جان دی دوسرے نے کچھ دن پہلے سوات میں جان دی ۔

2009 میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک جرنیل اور کئی اعلی افسران کے بچوں کو ایک مسجد میں قتل کر دیا ۔

جرنیلوں سے ذرا نچلے لیول کے افسران کی اموات کا تو کوئی شمار نہیں ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ پاک آرمی میں آفیسرز مارے جانے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔

صوبہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑوں میں ، بلوچستان کے بیابانوں میں اور سیاچن کے برف زاروں میں ہر جگہ یہ مر رہے ہیں !!!

معصومانہ سوال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کے سب سے نرالے غدار ، امریکی ایجنٹ اور دنیا کمانے کے شوقین یہ جرنیل اور فوج اپنی جانیں کیوں دے رہے ہیں ؟؟؟؟؟

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 258375 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More