اسلام امن کا مذہب ہے

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلا شبہ اسلام امن کا مذہب ہے ۔ اسلام دہشت گردی اور خون ِ ناحق کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا ۔ چناں چہ سورۃ البقرہ کی آیت 256 میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے ۔" "

اس آیت سے بہ خوبی اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام زبردستی کا قائل نہیں ہے ۔ اسلام کا نظریہ ِ جہاد بھی یہ ہے کہ آپ ان سے لڑیں ، جو آپ سے لڑتے ہیں ۔ چناں چہ سورۃ الممتحنہ کی آیات 7 اور 8 میں ارشاد خداوندی ہے:
"جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمھارے گھروں سے نکالا، ان کے ساتھ انصاف اور بھلائی کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا ۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔ خدا انھیں لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی سے منع کرتا ہے ، جنھوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ کی اور تم کو تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی ۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے ، وہی ظالم ہیں ۔"

اسلام کی امن پسندی دیکھیے کہ یہ دین ِمتین ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔ چناں چہ سورۃ المائدہ کی آیت 32 میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے :
"جو شخس کسی کو نا حق قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے ، اس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا ، اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا باعث ہوا ۔"

یہ بات نہایت قابل ِ افسوس ہے کہ آج ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کو بالکل فراموش کردیا ہے ۔ بلکہ اب تو ہم اسلام سے ڈرنے لگے ہیں ۔ جب بھی اسلام کے نفاذ کی بات آتی ہے تو ہمارے ذہنوں میں شدت پسندی کا خیال آجاتا ہے ۔ ہمارے خیال میں اگر ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسلام کا نفاذ ہو گیا تو شدت پسندی میں اضافہ ہو جائے گا ۔ اس خیال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اسلام کو جانتے ہی نہیں ہیں ۔ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو جاننے کے لیے ہمیں قرآن و حدیث اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا ہوگا ۔ تبھی ہم جان سکیں گے کہ ہمارا دین ِ اسلام کتنا امن پسند ہے ۔

اگر میں یہ بات کہوں تو بے جا نہیں کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی تنزلی کی ایک بڑی وجہ حقیقی اسلام سے دوری ہے ۔ حالاں کہ مسلمان دنیا کی دوسری بڑی قوم ہیں ۔ دنیا کی 23 ٪ آبادی مسلمان ہے ۔ مسلمانوں کی تعداد تقریبا 62۔1 بلین ہے ۔ جب کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتا ہوا دین بھی ہے ۔تقریبا 57 ممالک اسلامی ہیں ۔ اس کے باوجود ہم جدید دنیا سے بہت پیچھے ہیں ۔ دنیا و آخرت کی ترقی کے لیے ہمیں لازما اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔
Naeem Ur Rehmaan Shaaiq
About the Author: Naeem Ur Rehmaan Shaaiq Read More Articles by Naeem Ur Rehmaan Shaaiq: 122 Articles with 146212 views میرا نام نعیم الرحمان ہے اور قلمی نام نعیم الرحمان شائق ہے ۔ پڑھ کر لکھنا مجھے از حد پسند ہے ۔ روشنیوں کے شہر کراچی کا رہائشی ہوں ۔.. View More

Islam Aman ka Deen Hai - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Islam Aman ka Deen Hai and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Islam Aman ka Deen Hai.