ملین ڈالر کا ایک سوال ! ہے کوئی جو، جواب دے ؟

اگر آپ کےپاس کھیت ہو مگر فصل اگانے کے لئے روپے نہ ہوں تو آپ بھوکے مریں گے۔ یہی حال پاکستان کا ہے۔ اس کے پاس ایک وسیع و عریض نعمتوں سے بھرا ملک تو ہے مگر اسکو ترقی دے کر فلاحی مملکت بنانے کے لئے روپیہ نہیں ہے۔ ملا حظہ فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کیا کیا نعمتیں عطا کی ہیں:-

1) زرخیز زمین۔
2) اس زمین کی آبپاشی کے لامتناہی ذرائع۔
3) برقی توانائی پیدا کرنے کے تمام ممکنہ ذرائع۔
4) مچھلیوں اور دیگر سمندری نعمتوں سے بھرپور، 0 0 8 میل لمبا ساحل۔
5) زیر زمین کوئلہ، گیس اور پٹرول کے عظیم ذخائر۔ نیز قیمتی پتھروں اور دھاتوں کی کانیں۔
6) وسیع قطعات زمین، جہاں مچھلیوں، مرغیوں، مویشیوں وغیرہ کے فارم قائم کیئے جا سکتے ہیں۔
7) گرم سمندر، جہاں سال کے بارہ ماہ جہاز رانی کی جاسکتی ہے۔
8) تجارت کے لیئے بہترین محل وقوع، بشمول وسط ایشیا کی نوآزاد ریاستیں۔
9) سیاحت کے لئے مصر اور سوئٹزر لینڈ سے بھی زیادہ پر کشش۔
10) شمال میں برف سے جمے ہوئے ممالک کے لیئے گرم سمندر تک پہنچنے کا آسان اور قریب ترین راستہ۔
11) اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہر طرح کا کام کرنے کی اہل، محنتی اور صابر و شاکر قوم۔

پاکستان کے پاس ملک کو فلاحی مملکت بنانے کے لیئے روپیہ کیوں نہیں ہے؟ ، اسلئے نہیں کہ ہم نے اپنا روپیہ(خواہ بچت ہو یا نئی کرنسی)، اپنے ہی بنکوں کو سود پر چلانے کے لیئے دیا ہؤا ہے۔ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے تو بنکس یہ روپیہ ہمیں ہی سود پر دیتے ہیں اور معہ سود واپس لیتے ہیں۔ اسطرح ہمارے پاس کچھ نہیں رہتا اور ہم مسلسل قرض لینے پر مجبور رہتے ہیں۔

عقل حیران ہے کہ ، ہم ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ ( دنیا کا بیوقوف سے بیوقوف آدمی بھی ایسا نہیں کرے گا کہ اپنا روپیہ بنکوں کو دیدے، وہ اسکو سود پر چلائیں، اسے کبھی واپس نہ کریں، اور جب اسے ضرورت پڑنے پر دیں تو سود پر دیں اور معہ سود واپس لیں)۔

ہے کوئی، جو اس Million Dollar کے سوال کا جواب دے۔۔!
ظفر عمر خاں فانی
About the Author: ظفر عمر خاں فانی Read More Articles by ظفر عمر خاں فانی: 38 Articles with 39459 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.