قرآن مجید کے مطابق ، ہمارے کرنے کے کام - قسط (10)

دیکھا گیا ھے کہ مزہبی اقوال و ہدایات کے بارے میں ہم اکثر کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں کہ یہ قرآنی آیت ہے، حدیث مبارک یا کسی بزرگ کا قول! منتخب قرآنی آیات سے ترجموں کا یہ سلسلہ پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جان لیں کہ رب کریم نے قرآن پاک کے ذریعے ہمیں براہ راست کن باتوں کا حکم دیا ہے اور کن کاموں سے روکا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں یہ سلسلہ پڑھنے، عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کا فریضہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

سورة نمبر(7) الأعراف -- آٹھواں پارہ
(گزشتہ سے پیوستہ)
١٠٨- سورة الأعراف آیت 56: وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّـهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ -
اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا - اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا - کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے=

١٠٩ - سورة الأعراف آیت 85: وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُ ۖ قَدْ جَاءَتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ ۖ فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ -
اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا اس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو - اُس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے - تمہارے پاس تمہارے رب کی صاف رہنمائی آ گئی ہے - لہٰذا وزن اور پیمانے پورے کرو - لوگوں کو اُن کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو - اور زمین میں فساد برپا نہ کرو جب کہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے - اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم واقعی مومن ہو=

نواں پارہ :
١١٠ - سورة الأعراف آیت 153: وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ -
اور جن لوگوں نے برے کام کئے پھر اس کے بعد توبہ کرلی - اور ایمان لے آئے - (تو) بیشک آپ کا رب اس کے بعد بڑا ہی بخشنے والا مہربان ہے=

١١١ - سورة الأعراف آیت 170: وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَوةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ -
اور جو لوگ کتاب کے پابند ہیں - اور نماز کی پابندی کرتے ہیں - ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ﺛواب ضائع نہ کریں گے=

١١٢ - سورة الأعراف آیت200-201: وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ -
اگر کبھی شیطان تمہیں اکسائے تو اللہ کی پناہ مانگو - وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے = حقیقت میں جو لو گ متقی ہیں اُن کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال اگر انہیں چھو بھی جاتا ہے تو وہ فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں - اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ ان کے لیے صحیح طریق کار کیا ہے=

١١٣- سورة الأعراف آیت204: وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ -
جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو - اور خاموش رہو - شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جائے=

سورة نمبر(8) الأنفال -- نواں پارہ(جاری) :
١١٤- سورة الأنفال آیت 2 -3 : إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ - الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ -
مومن تو وہ ہیں کہ جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے کہ ان کے دل ڈر جاتے ہیں - اور جب انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے - اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں=وہ جو نماز قائم کرتے ہیں - اور جو ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں=

١١٥- سورة الأنفال آیت 15: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ -
اے ایمان والو جب تم کافروں سے میدان جنگ میں ملو تو ان سے پیٹھیں نہ پھیرو=

١١٦- سورة الأنفال آیت 20: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ -
اے ایمان لانے والو، اللہ اور اُس کے رسُول کی اطاعت کرو - اور حکم سُننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو=

١١٧- سورة الأنفال آیت 29: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللَّـهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ -
ایمان والو اگر تم تقوٰی الٰہی اختیار کرو گے - تو وہ تمہیں حق و باطل میں فرق کی صلاحیت عطا کردے گا - تمہاری برائیوں کی پردہ پوشی کرے گا - تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا کہ وہ بڑا فضل کرنے والا ہے=

١١٨- سورة الأنفال آیت 39: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّـهِ ۚ فَإِنِ انتَهَوْا فَإِنَّ اللَّـهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے - اور دین سب خدا ہی کا ہوجائے - اور اگر باز آجائیں تو خدا ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے=

١١٩- سورة الأنفال آیت 45 - 46: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّـهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّـهَ مَعَ الصَّابِرِينَ -
اے ایمان والو! جب (دشمن کی) کسی فوج سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہا کرو - اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاجاؤ =اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو - اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ (کمزور ہو کر) بزدل ہو جاؤ گے - اور (دشمنوں کے سامنے) تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی - اور صبر کرو - بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے=

(جاری ہے)
 اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 56850 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.