ماہِ محرم کا استقبال کیسے کریں؟

جیساکہ ہمارا دستور ہے کہ جب ہمارے یہاں کوئی باعزت اور باعظمت ذات کی آمد ہوتی ہے تو ہم اس کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں ماہِ محرم الحرام کی آمد پر بھی اس کا استقبال کرنا چاہئے، اس کے استقبال کا طریقہ یہ ہے کہ جب اس مہینے کی ابتدا ہو اور اس کا چاند نظر آجائے تو مندرجہ ذیل دعا پڑھی جائے، اس دعا کی برکت سے اللہ عزوجل ہمیں پورے سال خیر و برکت عطا فرمائے گا:
’’اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْاَبَدِیُّ الْقَدِیْمُ وَ ہٰذِہٖ سَنَۃٌ جَدِیْدَۃٌ اَسْئَلُکَ فِیْھَا الْعِصْمَۃَ مِنَ الشَّیْطٰنِ وَ اَوْلِیَآئِہٖ وَ الْعَوْنَ عَلٰی ھٰذِہِ النَّفْسِ الْاَمَّارَۃِ بِالسُّوْئِ وَ الْاِشْتِغَالَ بِمَا یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْکَ یَا کَرِیْمُ‘‘
ترجمہ:اے اللہ تعالیٰ تو ہمیشہ رہنے والا قدیم ہے اور یہ نیا سال ہے، میں اس میں شیطان اورا س کے ساتھیوں سے بچائو کی تجھ سے دعا کرتا ہوں اور جو برائی کا بہت زیادہ حکم دینے والے نفس کے مقابلہ میں نصرت و اعانت کا اور ایسے اعمال میںمشغول ہونے کا سوال رکتا ہوںجو مجھے تیرے قریب کر دیں، اے مہربان اللہ۔اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ جو شخص محرم الحرام کا چاند دیکھ کر اسے پڑھتا ہے شیطان کہتا ہے کہ ہائے ہم اس شخص سے نا امید ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ اس دعا کے پڑھنے والے پر دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو پورے سال اس کی نگہبانی کرتے رہتے ہیں۔ (زینۃ المحافل۱؍۵۹۵)

دو رکعت نماز
محرم کی پہلی تاریخ کو دن میں دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص تین بار پڑھے، بعد سلام کے ہاتھ اُٹھا کر یہ دعا پڑھے:
’’اَللّٰہُمَّ اَنْتَ اللّٰہُ الْفَرْدُ الْاَبَدُ الْقَدِیْمُ ہٰذِہٖ سَنَۃٌ جَدِیْدَۃٌ اَسْئَلُکَ فِیْھَا الْعِصْمَۃَ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ وَ الْاَمَانَ مِنَ السُّلْطَانِ الْجَابِرِ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ شَرٍّ مِّنَ الْبَلاَیاَ وَ الْاٰفَاتِ وَ اَسْئَلُکَ الْعَوْنَ وَ الْعَدْلَ عَلٰی ہٰذِہِ النَّفْسِ الْاَمَّارَۃِ بِالسُّوْئِ وَ الْاِشْتِغَالَ بِمَا یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْکَ یَا بَرُّ یَا رَئُوْفُ یَا رَحِیْمُ یَا ذَاالْجَلاَلِ وَ الْاِکْرَامِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ‘‘
صاحبِ جواہر عینی فرماتے ہیں جو شخص اس نماز اور دعا کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اوپر دو فرشتے موکل کرے گا تاکہ وہ مدد کریں اس کے کاروبار میں اور شیطان لعین کہتا ہے کہ افسوس میں نا امید ہوا اس شخص سے تمام سال تک۔(راحت القلوب، ص:۲۲۳، جواہر عینی)اللہ پاک ہمیں امسال کامیابی وکامرانی عطافرمائے۔(ماخوذ:عظمت ماہِ محرم اور امام حسین رضی اللہ عنہ،مولف:حافظ وقاری مولانامحمد شاکر علی نوری صاحب امیر سنّی دعوت اسلامی)

Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 674655 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More