تم ہی سر بلند رہو گے اگر تم مومن ہوئے - حصہ 1

ہم اللہ کی توحید کو ما نتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا راہبر و راہنما ما نتے ہیں، قرآن کو اللہ کی طرف سے انسانوں کی ہدایت کی آخری کتاب ما نتے ہیں ، قصہ مختصر اپنے تئیں ہم مسلمان ہیں ۔
لیکن
کیا واقعی میں ہم مسلمان ہیں؟
کیونکہ

اسی قرآن میں جس کو مسلمان ما نتے تو ہیں (عمل نہیں کرتے ) اللہ تبارک تعالی ارشاد فرماتا ہے!
جو لوگ قرآن کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہ کافر ہیں، جو لوگ قرآن کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہ ظالم ہیں، جو لوگ قرآن کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہ فاسق ہیں۔
کیا ہمارا کوئی بھی فیصلہ قرآن کے مطابق ہو رہا ہے؟

اگر ہاں تو
آج ہم پوری دنیا میں سر بلند ہو نے کی بجائے سرنگوں کیوں ہیں ؟

اگر نہیں تو کیا پھر ہم مسلمان ہیں

نہیں ہرگز نہیں ہم مسلمان نہیں ہیں کیونکہ ہمارے ہاتھ اور زبان سے دوسرےانسان محفوظ نہیں ہیں ۔

دنیا میں کسی بھی قوم کی سر بلندی میں تین چیزیں بہت اہم ہیں
عدل و احسان اور معیشت کا مستحکم ہونا
جب ہم قرآن پاک کا بغور مطالعہ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ
پورے قرآن کی تعلیمات انہی تینوں الفاظ کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں

جاری ہے

Mian Wajid Ali
About the Author: Mian Wajid Ali Read More Articles by Mian Wajid Ali: 4 Articles with 3568 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.