اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئی کھیت

میاں نواز شریف وزیراعظم کی مسند پر براجمان ہیں تو قارئین آپ پر میاں صاحب کی حکومت کے پانچ ماہ میں کیا بیتی آپ اپنے تبصرے سے آگاہ ضرور کریں میاں صاحب کہا کرتے تھے کہ اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم ملک سے لوڈشیڈنگ ختم بے روز گاری مہنگائی غربت دہشت گردی قتل و غارت اغوا برائے تعاون بتھ خوری رشوت کریپشن اور غیر ملکی امداد لینے جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کردیں گے کیا واقعی ان پانچ ماہ میں میاں صاحب کی حکومت ملک سے تمام برائیاں ختم کرچکی ہے-

نہیں ہر گز نہیں بلکہ ان تمام برائیوں میں اضافہ ہوگیا کشکول توڑنے والوں نے اپنے کشکول کو کشادہ کرلیا ملکی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا طاہر لاہوتی نے آئی ایم ایف کے فرمان کے مطابق عوام پرٹیکسوں بجلی گیس کے بلوں میں اور مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام پر عذاب نازل کردیا اور اس عذاب میں چار سال آٹھ ماہ تک مزید ریکارڈ اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے-

خونی درندوں طالبان کے لیے میاں صاحب اور عمران خان کا نرم گوشہ رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے اور کیا خوب کہا ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہ عوام کو اب یہ کڑوی گولی نکلنا پڑے گی بات تو سچ ہے کیونکہ اسی پاگل عوام نے گیارہ مئی کو یہ شجر اگایا تھا اب اس شجر سے نکلنے والے میٹھے یا کڑوے پھل کو اس بے وقوف عوام کو کھانا ہی پڑے گا چاہے دو سال یا پھر پورے پانچ سال اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئی کھیت.
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 245288 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.