ان کو بچائیں

پاکستان میں سب سےزیادہ قدیم درخت کہاں ہیں ؟

لوگ جب شالامار باغ لاہور جاتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے یہ مغلیہ دور کے درخت ہیں-ان کی شان دیکھو - ان کی آن دیکھو -یہ مغل شہزادوں کے تیور سے بھی آشنا ہیں اور نازک شہزادیوں کی اداؤں سے بھی واقف ہیں - ایک جلوہ رنگین ان کی نگاہ میں ہے

پھر کوئی صاحب صدا لگاتے ہیں میاں سرگودہا چلو وہاں اس سے بھی زیادہ پرانا درخت تمھارا انتظار کر رہا ہے اور لوگ جو شہزادیوں کو اپنے سامنے تصور میں اٹکھلیاں کرتے دیکھ رہے ہوتے ہیں ، غمشگیں نگاہوں سے اس پر نظر ڈالتے ھوئے خوابوں کی دنیا سے باہر آ جاتے ہیں-

ضلع سرگودہا تحصیل کوٹ مومن - گاؤں مڈھ رانجھا سے دو کلو میٹر دور واقع برگد کا پیڑ اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا قظر بہت زیادہ ہے لیکں یارو بلوچستان کے تفریحی مقام زیارت میں جونیپر کے درخت بھی تو کچھ کہہ رہے ہیں -جونیپر کے یہ درخت کہہ رہے ہیں کہ ہم سب سے قدیم ہیں

چلو چلیں زیارت چلیں - انگور کھائیں ، چیری سے لطف اندوز ہوں - چشموں کا پانی پئیں اور قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باقی ماندہ آثار کی سیر بھی کر لیں -اور ہاں چائے بھی تو پینی ہے -ہوٹل کے باہر انگور کی بیل کے نیچے جو میز لگی ہوئی ہے وہاں بیٹھ جائیں - سبز چائے کی ایک چسکی لگائیں اور اوپر موتیوں کی طرح لٹکے ہوئے سرخ سرخ انگوروں کو دیکھ کر حیرت میں ڈوب جائیں - فبای الاءربکما تکذبن-- اللہ کی کس کس نعمت کا تم انکار کرو گے
اور اس کے بعد ان قدیم ترین درختوں کا حال چال بھی پوچھ لیں -

یہ چار ہزار سال پرانے قدیم درخت سب زبانیں جانتے ہیں

کیونکہ یہ اس وقت بھی موجود تھے جب مصر میں فرعون اور اس کے سابقین اہرام مصر اور ابوالھول تعمیر کر رھے تھے - قلوپطرہ اپنے حسن پر نازاں تھی

انھوں نے 1700 سال قبل سکندر اعظم کو دنیا پر حملہ آور ہوتے دیکھااور اس کے گھوڑوں کی چاپ سنی -

بدھ مت کے مہاتمابدھ نے جب جنم لیا تو ان درختوں نے انہیں ویل کم کیا -اس وقت انکی عمر ڈیڑھ ھزار برس تھی-

سوال کرنے کی ممانعت ھے لیکن ایک سوال زبان پر مچل ہی رھا ھے کہ انکی طویل العمری کا راز کس چیز میں پوشیدہ ھے - کہتے ہیں کہ ان درختوں کی بلندی سو سال میں تقریبآ ڈیڑھ انچ بڑھتی ھے -

ھم زیارت کے ان بزرگ درختوں کی قدر نہیں کر رہے اور انکو بطور ایندھن استعمال کر کے انہیں ختم کرنے کے درپے ہیں - سینئر سٹیزن کی طرح انہیں سینئر نباتات کہہ کر ان کے لئے کچھ کریں - انہیں ایک بیماری لگ رہی ہے اس سے بچائیں - حکومت پاکستان نے ان درختوں کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر ڈاک کے ٹکٹ جاری کئے تھے
Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 333798 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More