سٹوڈنٹس متوجہ ہوں

سکول کا دور ہر انساان کی زندگی میں بہت مزے کا ہوتا ہے کہ ہر شخص جو اس دور سے گزر رہا ہوتا ہے اُسے یہ دور مشکل اور جو گزر چکا ہوتا ہے اُسے سب سے مزے کا یہی دور لگتا ہے۔ اس دور سے گزرنے کے بعد جب کالج ٹا ئم شروع ہوتا ہے تو سب سے اہم مرحلہ کیا اور کیوں پڑھنے کا آتا ہے۔ اس لئے اس مقام پر پہنچ کر سنجیدگی کے ساتھ یہ سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ 'میں کیا پڑھنا چاہتا ہوں اور کیا بننا چاہتا ہوں"۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک صاحب سے ملاقات کا اتفاق ہوا جو کہ تین ایم- اے کر چکے تھے اور چوتھا ایم-اے کرتے کرتے چھوڑ چکے تھے کیونکہ اتنے ایم –اے کرنے پر لوگ انکا مذاق اُڑاتے تھے۔ تینوں ایم-اے تین الگ الگ مضامین میں پھر جن دو فیلڈ میں کام کر رہے تھے وہ دونوں فیلڈز بھی بالکل الگ الگ اور جدا جدا-

سو ہر انسان کے اندر فطرت نے جو خاص صلاحیت اور جو خاص وصف کسی کام کو کرنے کے لئے رکھا ہوتا ہے اس کو جانچنے اور اس کے مطابق کام کرنے کے لئے اس صلا حیت کو پہچاننے اور اس کے مطابق چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیچے کچھ گائیڈ لائنز دی جا رہی ہیں جو آپ کو منزل کا انتخاب کرنے کے لئے مدد مہیا کرے گی۔۔۔

شوق اور وصف کو جاننے کی اہمیت: یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اندر کی صلاحیت کو پہچانیں اور اس کے مطابق مضمون کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صلاحیت کو جان لیں گے اور اس کے مطا بق پڑھنے کے لئے انتخاب کریں گے تو آپ کو پڑھنے میں مزہ آئے گا اور آپ کو پڑھنا، پڑھنا نہیں ایک مزے کا کام لگنے لگے گا۔ میری ایک سہیلی تھی اس نے کامرس کے مضمون میں دلچسپی ہونے کے باوجود ماس کمیونکیشن میں داخلہ لے لیا اور نتیجتاً چار سال کا آنرز دو سال میں چھوڑ کر چلی گئی۔۔۔

دوستوں کی اہمیت: بہت سے بچے شوق سے ذیادہ دوستوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ جوفیلڈ پڑھنے کا شوق ہوتا ہے اس شوق کی قربانی دوست کے لئے دے دی جاتی ہے۔ جہاں میرا دوست وہاں میں جبکہ یہ یقیناً غلط ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس چیز کو سمجھا جائے کہ دوست کے ساتھ اگر آپ اُسی فیلڈ میں پڑھ بھی لیں گے تب بھی آپ کی دوستی تا زندگی رہے گی یا نہیں آپ کو فائدہ دے گی یا نہیں ۔۔۔ فیلڈ اگر آپ کی پسند کی ہوگی تو آپ کو فائدہ ضرور ضرور دے گی۔

بھیڑ چال: ہمارے معاشرے میں جس طرح فیشن ٹرینڈ کو اہم سمجھ کر ہر کوئی یہ سمجھنا شروع کر دیتا ہے کہ جو " ان ہے وہ ہٹ ہے" اسی طرح بدقسمتی سے پڑھائی کے معاملے میں بھی یہ ہی سمجھا جاتا ہے کہ جو سب کے بچے پڑھ رہے ہیں ہمارے بچے کو بھی وہی پڑھنا چاہئے جو کہ بالکل غلط ہے۔ مثلاً جب ایک زمانہ تھا کہ کمپیوٹر سائنسز ہر کوئی یہی پڑھ رہا تھا پھر ہر کوئی ایم-بی-اے ہی کر رہا تھا پھر ہر ایک کے لئے ماس کمیونکیشن ضروری ہوگیا۔۔۔ اسی لئے اس بات کی اہمیت کو جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس طرح بچے اپنے اچھے لگتے ہیں اسی طرح شوق بھی ان کے ہی اچھے لگنے چاہیئں۔۔۔

یونیورسٹز یا کالجز کا انتخاب: وقت کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کالجز کی تعداد اس تناسب سے نہیں بڑھ رہی جس طرح سے بڑحانا وقت کی ضرورت ہے اس لئے بھی مشہور و تاریخی کالجز میں داخلہ ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس بات کو سسمجھیں کہ داخلہ اچھی جگہ ملنا اچھی بات ہے اگر کسی وجہ سے کم اچھی جگہ لینا پڑے تو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آخر میں جو چیز آپ کو عملی میدان میں جا کر کامیاب کرتی ہے وہ آپ کی محنت اور آپ کا رویہ ہے ۔۔۔

اچھے مشورے کی اہمیت: ہر ایک سے مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں جس ماموں کے بیٹے نے کیا صرف ایف-اے ہو اور وہ آپ کو مشورے دے کہ آنرز کس مضمون میں کریں تو سوچ سمجھ لیں کہ اس قسم کے انسان کا مشورہ ماننا ہے کہ نہیں کیونکہ سٹوڈنٹس اکثر غلط مشورہ لینے کی غلطی کرتے ہیں اور عمل کرنے کے بعد پھر سر پکڑ لیتے ہیں ۔۔۔ اگر کنفیوژن ذیادہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ کسی کوچ یا ایکسپرٹ کی ہیلپ لے لیں۔ کیونکہ اس ٹائم پر تھوڑی سی سوچ بچار ذیادہ کرنے سے آپ کا بھلا اور فائدہ بھی ذیادہ ہوگا

نوٹ: ہر کوئی آپ کو انتخاب کیا کرنا ہے یہ مدد دے سکتا ہے مگر آخری فیصلہ آپ کا اپنا اور تسلی بخش ہونا چاہیے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274060 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More