المعطر درود شریف نیٹ ورک

بعض مرتبہ اﷲ تبارک وتعالیٰ انسان سے ایسی بات کہلوا دیتے ہیں کہ انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں اس کا کتنا اجرعظیم ہے،اور بسا اوقات ایسے اعمال کر جاتا ہے کہ اس کا بیشمار اجر اس کے کھاتے میں جانا شروع ہو جاتا ہے،صرف اسکی زندگی میں ہی نہیں بلکہ اس کے دنیا سے جانے کے بعد بھی اسکا اجر اسے ملتا رہتاہے۔

کچھ ایسا ہی سلسلہ ہمارے محترم پیر جناب علامہ یاسر عرفات نقشبندی دامت برکاتہم نے شروع فرمایا ہے، حضر ت پیر صاحب دامت برکاتہم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ،پوری دنیا میں انکے مریدین کا ایک منظم اور وسیع ترین سلسلہ ہے،جو گاہے بگاہے حضرت سے مستفید ہوتے رہتے ہیں،پاکستان میں بھی حضرت کا حلقہ مریدین بہت زیادہ ہے،بیشمار لوگ حضرت کے بتائے ہوئے وظائف سے اﷲ تبارک وتعالیٰ کے فضل وکرم سے شفایاب ہوچکے ہیں،دنیا بھر کی کوئی بھی پریشانی ہو اﷲ تعالیٰ نے حضرت کے بتائے ہوئے وظائف میں شفاخاص ودیعت رکھی ہے،دنیا بھر کے لوگ حضرت کے بتائے ہوئے وظائف سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ کے حکم سے ان کی پریشانیاں بالکل ختم ہو تی جاتی ہیں۔

ویسے تو خود بھی حضرت پیر صاحب کی شخصیت ایک متاثر کن شخصیت ہے،لیکن سونے پر سہاگہ کہ حضرت پیر صاحب کو استاد محترم الشیخ ولی خان المظفرحفظہ اﷲ کی صحبت خاصہ حاصل ہے،اسی صحبت نے حضرت پیر صاحب کی شخصیت کو مزید چار چاند لگا دیے،کچھ عرصہ قبل حضرت پیرصاحب نے اپنے مریدین کے لیے ایک سلسہ شروع فرمایا ،انتہائی سرعت کے ساتھ وہ سلسلہ بڑھتا چلا گیا اور ایک نیٹ ور ک کی شکل اختیار کر گیا جس میں بلامبالغہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے،پھر مستقل طو ر پر اس کا نام المعطردرود شریف نیٹ ورک رکھ دیا گیا،میں نے پہلے عرض کیا ہے کہ حضرت کے مریدین چونکہ بیرون ملک بھی رہتے ہیں ،اس لیے ہر وقت حضرت سے رابطہ کرنا آسان نہیں ہے ،اس لیے یہ سلسلہ خصوصا ان کے لیے اور عموما تمام مریدین کے لیے شروع کیا گیا، اس سلسلے کا طریقہ کار یہ ہے کہ حضرت کے متعلقین میں سے ہر ایک آدمی کے لیے ضروری ہے کہ پورے دن میں ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے،اور پھر یہ دعا کرے کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ اس درود کی برکت سے اس نیٹ ورک میں شامل ہر فرد کی تمام مشکل اورپریشانیاں دور فرمائے،اس طرح خود بخود ایک ہی وقت میں جو لاکھوں لوگوں کا سلسلہ ہے،اور جولاکھوں لوگ دعا کر رہے ہیں آپ ان کی دعاؤں میں شریک ہونگے، یعنی روزانہ لاکھوں افراد آپ کے لیے اور آپ ان کے لیے دعا گو رہیں گے، اور پوری دنیا میں تقریبادن رات میں مسلسل اس نیٹ ورک سے منسلک کوئی شخص دروشریف پڑھ رہا ہو گا، اور آٹومیٹک آپ اس میں شریک ہو رہے ہونگے۔

حضرت کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں نہایت مقبول ہوا اور روز بروز اس کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے،درود شریف پڑھنا تو ویسے بھی ایک بابر کت عمل ہے ،احادیث میں اس کی بہت ساری فضیلت بتائی گی ہے،پھر جب فرشتے یہ کروڑں اور اربوں کی تعداد میں درود شریف آپﷺ کی خدمت اقدس میں پیش کریں گے تو یقیناجہاں ہماری اخروی نجات ہو گی وہاں ہماری دنیاوی مشکلات بھی آسان ہونگی ،حضرت پیر صاحب کی طرف سے یہ دعوت عام ہے،جو شخص بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بننا چاہے بن سکتا ہے،روزانہ سو مرتبہ درود شریف کی تسبیح کی پابندی کریں اور اس نیٹ ورک کا حصہ بن جائیں،ان گنت لوگ اس نیٹ ورک میں شامل ہو چکے ہیں،آپ تمام حضرات کو دعوت عام ہے کہ اس کا حصہ بنیں،اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
zubair
About the Author: zubair Read More Articles by zubair: 40 Articles with 65421 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.