ایک اندھا اور ایک لنگڑا

بچو! کسی دیہات میں بہت سارے لوگ رہتے تھے۔ انہی میں ایک شخص جو ٹانگوں سے معذور تھا وہ بھی رہتا تھا۔ اس کا کہیں آنا جانا مشکل تھا پھر بھی وہ اوروں کو تکلیف دینے کی بجائے کسی طرح اپنا کام کرلیتا تھا۔ اسی گاﺅں میں ایک نابینا (آنکھوں سے معذور) شخص بھی رہتا تھا وہ بے چارہ اس سے بھی زیادہ مشکل تھا کہ دیکھنے سے ہی مجبور تھا۔ ایک دفعہ سوکھی گھاس میں کسی نے جلتی ہوئی لکڑی ڈال دی آگ لگی اور ایسی بھڑکی کہ گھر اور جھونپڑیاں سب میں آگ لگ گئی۔ سب جان بچا کر بھاگ رہے تھے بے چارہ لنگڑا بڑا پریشان تھا اس لیے اللہ سے دعائیں کرنے لگا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک ترکیب سُجھائی بس وہ کسی طرح اندھے تک پہنچا وہ پریشان ٹکراتا ہوا اِدھر اُدھر بھٹک رہا تھا، لنگڑے نے اندھے سے کہا کہ تم مجھے اپنی کمر پر سوار کرلو میں بھاگ نہیں سکتا، تم دیکھ نہیں سکتے، اگر ہم الگ الگ رہے تو دونوں پھنس جائیں گے اور جل جائیں گے۔ اندھے نے لنگڑے کو سہارا دے کر اپنی کمر پر سوار کرلیا۔لنگڑا دیکھ دیکھ کر راستہ بتاتا گیا اور نابینا تیز تیز چلتا گیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور دُکھ درد سمجھنے کی وجہ سے جلتے ہوئے گاﺅں سے دونوں آرام سے نکل آئے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے دونوں کی جان بچ گئی اور کسی تیسرے شخص کی ان کو خوشامد بھی نہیں کرنا پڑی۔ دیکھو بچو! اللہ کی خاطر کسی کے کام آنا اور یہ فیصلہ کرلینا کہ ہم اللہ ہی سے مدد مانگیں گے کسی پر بوجھ نہیں بنیں گے یہ بہت بڑی دولت ہے۔

abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 81495 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.