آن لائن کلاسز بمقابلہ کمرہ جماعت

اب ٹکنا لوجی نے طلبہ کو آن لائن کلاسز کے مواقع فراہم کر دئے ہیں۔ کمرہ جماعت اور آن لائن کلاسز کے درمیان انتخاب کرنا کچھ مشکل ہو سکتا ھے کیونکہ دونوں کے ہی فوائد اور نقصانات ہیں۔

بہرحال، آپ کو خود اپنی صورت حال کا تعین کرنا چاہیے کیوں شکہ بات اپ کی ڈاتی ترجیحات پر آ جاتی ھے۔

کمرہ جماعت:
روایتی کمرہ جماعت کی پڑھائی آپ کو وہ آسان اور قدیم طریقہ حصول علم دیتی ھے جس کی ہم میں سے بہت سوں کو کامیابی پانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

آپ کا استاد سے براہ راست رابطہ آپ کو ان معلو مات کی وضاحت حا صل کرنے میں مدد دیتا ہے جن کی آپ کو ضروری سوالات پو چھنے پر اور بر وقت جواب موصول ہونے پر سمجھ نہیں آتی-

کمرہ جماعت کی ترتیب آپ کو مزید سھارا دیتی ہے کیوں کہ آپ مطا لعاتی گروپ بنا سکتے ہیں اور آپ کے ہم جماعت استاد کے فوری موجود نہ ہونے پر آپ کی ضرورت کے وقت معاونت بھی کر سکتے ہیں۔

آپ کو ہنر سیکھنے کے لیے معاشرتی مشاورت بھی حاصل ہو گی جو کہ کام کرنے کے تجربے سے مشابہ ہو گی۔

زیادہ سے زیادہ سکول، علمی ٹیم کے نمونے کو اپنا رہے ہیں جہان خود حکومتی اور خود ہدائتی ٹیمز بنائی جا رہی ہیں اور دیا جانے والا کام ٹیمز مکمل کرتی ہیں۔

یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ طالب علم اس وقت بہترین طریقے سے سیکھتے ہیں جب وہ عملی طور پر کام میں مشغول ہوں اور جو طالب علم گروپ بنا کر کام کرتے ہیں وہ اپنی جماعت میں زیادہ مطمئین پائے جاتے ہیں۔ یہ بلکل ویسا ہی ہے جو کام کی جگہوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ مقاصد اور دیگر کاموں کی تکمیل کی جا سکے ۔

باقائدہ کلاسز آپ کو زیادہ زمیداری سونپتی ہیں اس طرح آپ جوابدہ قرار دیے جاتےہیں تا کہ آپ بروقت وہاں مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہوں ، جو کہ آپ کو اصلی دنیا کا سامنا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

آن لائن کلاسز:
عام طور پر آن لائن کلاسز روائتی کمرہ جماعت کی کلاسز سے زیادہ اہم ہوتی ہیں ، اسی وجہ سے زیادہ مہنگی بھی ہوتی ہیں۔مگران سے آپ باقی اخراجات، جیسے کھانا پینا، کتابیں اور کلاس تک آنے جانے کے اخراجات کی بچت کر سکتے ہیں۔

آپ گھر کے آرامدہ ماحول میں رہ کر اپنی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور یہ خاص طور پر اپنے خاندان کے ساتھ کام کرنے والے بالغ افراد کے لیے کارآمد ہے۔

اس طریقہ کار سے آپ کو گھر کی دیکھ بھال کے لئے آیا ڈھونڈنے کی مشقت اور بہث میں نہیں پڑنا پڑے گا۔آن لائن کلاسز آپ کو روائتی کلاسز سے زیادہ کام دیتی ہیں مگر پھر بھی کام کے معاملے میں یہ روائتی کلاسز سے زیادہ لچکدار ہیں۔

آن لائن کلاسز میں آپ کا واسطہ عام لوگوں سے بہت کم پڑتا ہے،اس طرح آپ کو ان تنازعات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جو کہ روائتی کمرہ جماعت مین علمی ٹیمز اور دوسرے طالب علموں کو کرنا پڑتا ہے۔

آن لائن کلاسز کاسب سے بڑا فائدہ ان کی لچک ہے، جس کی بہت سے لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔

Khawar Hafeez Paracha
About the Author: Khawar Hafeez Paracha Read More Articles by Khawar Hafeez Paracha: 11 Articles with 12123 views Chief Executive Officer at Skills Online Rawalpindi.. View More