صدقۃالفطر

اسلام ایک ایسامذہب ہے کہ اگر انسان اس پر ٹھیک طریقے سے عمل کرنا شروع کر دے تو پورے کا پورا معاشرہ راہ راست پر آجائے،معاشرے کی ہر بیماری کا علاج اﷲ تعالیٰ نے اسلام کی آغوش میں ودیعت رکھ دیا ہے، اسلام نے ہر انسان کے مکمل طور پر حقوق کا خیال رکھا ہے،ہر امیر آدمی پر ایک غریب کا حق مقرر کیا ہے ،اگر یہ حق اس غریب کو ملتا رہے تو کتنے فتنے فساد ختم ہو جائیں،اس نظام کے لیے اسلام نے زکوٰۃ،صدقیت وغیرہ کو مقرر کیا ہے ان میں سے ایک صدقۃ الفطر ہے، جس کی بہت ساری فضیلت ہے،صدقہ دینا تو ویسے بھی ایک نہایت مبارک اور نیک عمل ہے مگر رمضان میں اسکی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے،خود جناب نبی کریم ﷺ خیر کے کاموں میں پہلے کی نسبت رمضان میں زیادہ مستعد ہوتے اور اسکا حکم فرماتے،کیونکہ رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابر ہو جاتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہو جاتا ہے، اسی بارے میں جب نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے؟تو جواب میں فرمایا:رمضان میں صدقہ کرنا،اس لیے ہر نیک کام پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے ،صدقۃ الفطر عید کی نماز سے پہلے اداکرنا ضروری ہے، زمانے کے تبدیل ہونے کے ساتھ لوگوں کی ضروریات بھی تبدیل ہو گی ہیں اس لیے مناسب یہی ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں ہی صدقۃالفطردے دیا جائے ہے تاکہ مستحقین حضرات اپنی عید کی خوشیوں میں بھر پو شریک ہو سکیں،صدقۃ الفطر اپنی حیثیت کے مطابق دینا ثواب ہے،اس لیے جتنا زیادہ ہو سکے اپنی استطاعت کے مطابق اس فریضہ کی ادائیگی میں جلدی کریں،اس مقدس مہینے میں سب کو اپنی خوشیوں کو شامل کریں،کیا معلوم کس کی دعا لگ جائے اﷲ تعالیٰ کی رحمت تومنتظر ہے کہ میرا بندہ کب ا ٓتا ہے ۔

آخری عشرہ بہت تیزی سے رواں دواں ہے ،رمضان کی الوداع ساعتیں پوری رفتار کے ساتھ گزر رہی ہیں،ان لمحات کو غنیمت جانیں کیا معلوم آئیندہ سال کس کے نصیب میں ماہ صیام آئے ، کوشش ہو نی چاہیے کہ کوئی لمحہ بھلائی اور خیر سے خالی نہ گزرے،نیکی کا سیزن ہے،مفت کی نیکیاں مل رہی ہیں ،بخشش کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں، جنت کی پکار پہلے سے زیادہ آرہی ہے ،رحمت کی بارش کا نزول زور شور سے جاری ہے،جس کا جتنا ظرف ہے حاصل کررہا ہے،برکتیں سمیٹ رہا ہے،رحمت الٰہی پکا ر رہی کہ ہے کوئی جو مغفرت کا طلب گار ہو،ہے کوئی جہنم سے چھٹکارا چاہنے والا، بس ہم سب اﷲ تعالیٰ کی توفیق اور مدد کے طلب گار ہیں ،وہی اﷲ تعالیٰ ہمیں اس ماہ رمضان میں بھر پور برکتیں سمیٹنے کی توفیق دے۔
zubair
About the Author: zubair Read More Articles by zubair: 40 Articles with 65466 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.