سان فرانسسکو میں160سالہ پرانی بیکری

امریکی شہر سان فرانسسکو کی ایک بیکری بودن کی تیار کردہ” ساور ڈو بریڈ “علاقے میں کافی شہرت رکھتی ہے۔ اس بیکری پر مقبول ترش ذائقے کی روزانہ 10 ہزار سے زیادہ ڈبل روٹیاں تیار کی جاتی ہیں‘ جو ہاتھوں ہاتھ بک جاتی ہیں۔

سان فرانسسکو دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے ۔ اس شہر میں سیاحوں کے دیکھنے اور لطف اُٹھانے کے لئے بہت کچھ موجود ہے‘ جن میں چائنا ٹاو ¿ن میں واقع بودن بیکری بھی شامل ہے جہاں دن بھر ان کی مخصوص ڈبل روٹی کے پرستاروں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ ان میں سے اکثر دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگ ہوتے ہیں۔

جو لوگ بیکری کے اندر جاکر ڈبل روٹی خریدنا نہیں چاہتے وہ باہر سڑک پر کھڑے ہوکر لوگوں کو خریداری کرتا دیکھتے ہیں۔

فرنینڈو پاڈیلا بیکری میں بیکنگ شعبے کے انچارج ہیں۔ وہ گزشتہ 31 سال سے اس بیکری کے لئے کام کررہے ہیں۔ فرنینڈو پاڈیلاکا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈبل روٹی کو مخصوص ترش ڈائقہ دینے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا خمیر ملاتے ہیں۔اُن کا کہناہے کہ وہ اپنی ڈبل روٹی کے لئے جو خمیر استعمال کرتے ہیں وہ تقریباً 160 سال پہلے اسی بیکری میں تیار کیا گیاتھااوریہ خمیر ڈیڑھ صدی سے بھی زیادہ عرصے سے مسلسل استعمال کیا جارہاہے۔فرنینڈو کا کہناہے کہ سان فرانسسکو کی مخصوص آب وہوا کے باعث یہاں تیار کیا جانے والا خمیر قدرتی طورپر ترشی مائل ہوتا ہے۔

فرنینڈو پاڈیلاکے مطابق یہ بیکری اس زمانے میں قائم کی گئی تھی جب امریکہ میں نیا نیا سونا دریافت ہواتھا۔اس وقت اس علاقے کو گولڈ رش کا نام دیا گیاتھا۔ سونے کی کشش دوردراز سے لوگوں کو یہاں کھینچ لائی اور وہ مغربی ساحلی علاقوں میں آباد ہوتے چلے گئے۔بودن بیکری کا آغاز آئسادورے بودن نے کیا تھا جو فرانس سے یہاں آکر آباد ہوئے تھے۔

ماسٹر بیکر نے بتایا کہ ایک روٹی بنانے کا عمل 3دن میں مکمل ہوتا ہے۔ یہاں مختلف جانوروں اور پرندوں کی شکلوں کی ڈبل روٹیاں بنائی جاتی ہیں۔1941میں اسٹیون گریڈو نے اس بیکری کو خرید لیا مگر اس کی روایات کو جاری رکھا۔اوراس میں جدید مشینیں نصب کیں۔فرنینڈو کو فخر ہے کہ وہ اس بیکری کی تاریخی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بودن بیکری کا شمار شہر کے سب سے پرانے کاروباروں میں ہوتا ہے۔سیاحوں کی دلچسپی کے پیش نظر بیکری کے ایک حصے میں اس کی تاریخ پر ایک چھوٹا سا میوزیم بھی بنایا گیاہے۔

میوزیم کے گائیڈ ٹیری ہیم برگ کا کہناہے کہ یہ بیکری 1849ءمیں قائم کی گئی تھی۔ اس وقت شہر میں 70 بیکریاں تھیں ‘جن کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔بودن جس کا پورا خاندان اس کاروبار سے منسلک تھا‘نے اپنی انفرادیت بنانے کے لئے انتھک محنت کی اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔اس زمانے میں ہر صج تازہ روٹی بیکرز اپنی ڈبل روٹی لوگوں کے دروازوں پر پہنچاتے تھے اور اس مقصد کے لئے جس طرح کی گھوڑا گاڑی استعمال ہوتی تھی اس کا ایک نمونہ بھی وہاں موجود ہے۔
Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 288008 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.