دورہ تحقیق المسائل افادیت اور ضرورت

قرآن وسنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت87 جنوبی سرگودھا میں تیسراسالانہ 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے فوراً بعد 15 جون 2013 ء کو پابندی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے اسباق شروع کر دیے گئے ۔ ملک بھر سے فضلاء ،علماء ، طلباء ، مدرسین ،ائمہ مساجد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے تقریباً 350 افراد نے اس کورس میں اپنی حاضری یقینی بنائی ۔ اتنی سخت گرمیوں میں جب دھوپ اور اس کی تپش جسم کے رویں رویں کو جھلسا رہی تھی اور سورج اپنی بے رحم آنکھیں ماتھے پر ٹکائے خوب جولانی دکھا رہا تھا ایسے وقت میں طلب علم کے متوالوں کا ایک مشن اور کاز کے لیے مل بیٹھنا اور مسلک اہل السنت والجماعت کی حفاظت اور دفاع کا عزم مصمم کرنا محض اللہ کریم کا فضل ہے ۔
لوگ پوچھتے ہیں کہ اتنے سارے لوگوں کو تم کیسے سنبھالتے ہو ؟ تمہارا کورس اس قدر کامیاب کیسے ہوتا ہے ؟ راقم چونکہ خود مرکز اہل السنت والجماعت کے دستر خوان علم کا خوشہ چیں ہے اس لیے وہ اس ” کامیابی“ کا راز بھی جانتا ہےکہ مرکز اہل السنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ اور روح رواں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کو خداوند قدوس نے دو عظیم نسبتوں سے سرفراز فرمایا ہے ۔پہلی نسبت حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کے واسطے سے حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی ہے جن کے مزاج میں اللہ کریم نے پابندئ وقت ، نظم ونسق اور اصول پسندی جیسی خوبیوں کو بطور خاص ودیعت فرمایا تھا ۔ دوسری نسبت قطب عالم حضرت اقدس سید محمد امین شاہ نور اللہ مرقدہ کے سلسلے سے بطل حریت سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کی ہے ، موصوف کے مزاج میں باری تعالیٰ نے جرات وبہادری ، حق گوئی ، جوانمردی ، دلیری و شجاعت جیسی صفات کوٹ کوٹ کر بھر دیں تھیں اس لیے حضرت الاستاذ ان دونوں نسبتوں کےحسین امتزاج کا مظہر اور دونوں مزاجوں کا سنگم ہیں ۔

حضرت الاستاد متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے باہمی مشاورت کے بعد تمام شعبہ جات کے مسوؤلین کو ان کی ذمہ داریاں سپرد کردیں اور تاکید کی کہ اپنے فرائض میں کوتاہی نہ برتیں اللہ جزائے خیر دے مرکز اہل السنت والجماعت کے اساتذہ کرام اور تمام کارکنان کو جنہوں نے آنے والے مہمانوں کے اکرام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اہل السنت والجماعت کے متفقہ عقائد ومسائل کو بادلائل سمجھانے اور ان کی تنقیح کرنے کے لیے پہلے سے فائلیں ترتیب دے دی گئیں اس لیے کہ شرکاء کورس نفس مسئلہ اچھی طرح سمجھ لیں اور اس دوران ان کو لکھنے کی زحمت بھی نہ کرنی پڑے ۔

یہ کورس اپنے اندر بہت افادیت رکھتا ہے مسلک اہل السنت والجماعت احناف دیوبند سے وابستہ افراد کو اپنے مسائل اور ان کے دلائل سے واقفیت و آگاہی ، ان فکری تربیت اور دینی شعور کی بیداری اس کے مضمرات ہیں ۔

دورِ حاضر میں جعل سازوں کی بہتات ہے اور اہل علم وفن چیدہ چیدہ ہیں جعل سازوں کے اعتراضات ، شبہات ، اشکالات اور ہفوات نے عوامی سوچ و فکرپر برے اثرات ڈالے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر روز نت نئے عملی واعتقادی فتنوں کا ظہور ہو رہا ہے ۔ دین مبین کی غلط تشریح، عقائد اسلامیہ کی من گھڑت تعبیر ، قرآن وسنت کی من مانی توضیح جیسے الم ناک واقعات ؛ قصر ِاسلام کی بنیادوں کو ہلانے کی سازش ہیں ۔اس لیے عوام کو صحیح عقیدہ ،نظریہ، مسئلہ اور دلیل دینا اہل حق کا اولین فرض ہے اسی کے پیش نظر یہ مختصر دورانیے پر مشتمل دورہ تحقیق المسائل تشکیل دیا گیا ہے۔اس میں پڑھائے جانے والے لیکچرز کی فہرست ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین اس کی افادیت کا اندازہ خود لگائیں ۔
عقائد واخلاق مسائل فتنوں کا تعارف حالات ِحاضرہ
صفات باری تعالیٰ مسئلہ تقلید مرزائیت اعتدال کی ضرورت
استوا علی العرش بیس تراویح بہائیت عوام ؛علماء میں دوری
ختم نبوت تین طلاق غیر مقلدیت حدیث؛ اہل حدیث
عصمت انبیاء ترک رفع یدین رضاخانیت منکرین فقہ اور حدیث
صحابہ معیار حق وضع الیدین مماتیت قدیم فقہ جدید مسائل
حجیت حدیث ترک قراۃ جماعت مسلمین اسلامی میڈیا کا کردار
معجزات ، کرامات آمین بالسر مودودیت 10 نکاتی فارمولہ
تصوف+عرض اعمال مرد و عورت کی نماز میں فرق فتنہ الہدیٰ انٹر نیشنل عصری تعلیم اور دینی مدارس
عقیدہ حیات النبی
توسل+استشفاع نماز جنازہ فتنہ ذاکر نائیک
غامدیت عصر حاضر کے متجددین
چونکہ شرکاء کورس کی اکثر تعداد مدرسین ، فضلاء ، علماء ، طلباء ،ائمہ مساجد اور جدید تعلیم یافتہ حضرات پر مشتمل تھی اس لیے اہم موضوعات کا انتخاب کیا گیا اور معلمین بھی ماہر فن متعین کیے گئے جن میں خصوصی اسباق حضرت الاستاذ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کے تھے۔ دیگر مدرسین میں
شیخ التفسیر مولانامنیراحمدمنورحفظہ اللہ مولانا اللہ وسایا حفظہ اللہ
مفتی ابو لبابہ شاہ منصور حفظہ اللہ مولانا عبدالجبار چوکیروی حفظہ اللہ
مولانا نثار الحسینی حفظہ اللہ مولانا شفیق الرحمان حفظہ اللہ
مولانا ابو ایوب قادری حفظہ اللہ مولانا عبدالشکور حقانی حفظہ اللہ
مفتی عبدالواحد قریشی حفظہ اللہ مولانا محمد بلال حفظہ اللہ
مولانا عبدالقدوس گجر حفظہ اللہ مولانا خبیب احمد گھمن حفظہ اللہ
مولانا محمد نواز فیصل آبادی حفظہ اللہ مولانا محمد رضوان عزیز حفظہ اللہ
مفتی شبیر احمد حنفی حفظہ اللہ مولانا محمد اکمل حفظہ اللہ
مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ مولانا محمد ارشد حفظہ اللہ
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ مولانا محمد کلیم اللہ حفظہ اللہ
ہمارے ہاں وقت کی قدر کا بطور خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لیے شرکاء کورس کے ہمہ وقت مصروف رکھا جاتا ہے تاکہ یہاں آنے پر ان کے مزاج میں یہ بات سما جائے کہ متاع وقت ہمارا کل اثاثہ ہے اسی کے پیش نظر درج ذیل شیڈول طے کیا گیا تاکہ آنے والے مہمانان گرامی کا کوئی لمحہ بھی ضائع نہ ہو ۔
وقت مصروفیت
4:15 نماز فجر کی باجماعت ادائیگی
5:15 تک تلاوت و اذکار مسنونہ مع اشراق
6:15 تک مرکز کی نئی تعمیر میں رضاکارانہ خدمت
7:30 سبق کی پہلی نشست
9:00 تا 9:30 ناشتہ + کھانا
9:30 سبق کی دوسری نشست
11:00 تا نماز ظہر آرام
2:30 نمازظہر کی باجماعت ادائیگی
:30 تا 5:00 سبق کی تیسری نشست
5:30 نماز عصر کی باجماعت ادائیگی
5:50 تا 6:35 مرکز کی نئی تعمیر میں رضاکارانہ خدمت
7:45تا 8:30 بعدنماز مغرب تربیتی و اصلاحی بیان
8:30 تا 9:00 کھانا
9:15 نماز عشاء کی باجماعت ادائیگی
9:45 تا 10:45 ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر مخصوص بیان کی سماعت
11:00تا 3:30 رات کا آرام

احناف میڈیا سروس کی آفیشل ویب سائیٹ www.ahnafmedia.com پر کورس کی مکمل کارروائی براہ راست نشر کی گئی آئن لائن Viewers کی تعداد تقریبا ً ایک لاکھ کے قریب تھی ۔ جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں رہتے ہوئے ہمارے کورس کو سنا اوراس سے بھر پور استفادہ کیا ۔ اختتامی تقریب میں مفتی سعید الحسن دہلوی نے دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی اشاعت اور تحفظ کا ذریعہ بنائے اور شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں ۔
muhammad kaleem ullah
About the Author: muhammad kaleem ullah Read More Articles by muhammad kaleem ullah: 107 Articles with 110751 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.