آج کل کے ٹی وی شوز، ڈرامے٬ سٹیج ڈرامے

آج کل کے ٹی وی شوز، ڈرامے٬ سٹیج ڈرامے اور خاص کر کیبل کے پروگرام ڈانس اور سٹیج ڈانس کو دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے اور ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم مسلمان ہیں اور یہ مسلمان عورتیں ہیں جو یوں سرعام ناچ رہی ہیں مسلمان عورتیں کے بارے میں حکم ہے کہ وہ اس طرح چادر اوڑھیں کہ ان کے سر کا ایک بال بھی نظر نہ آئے اور یہاں تو یہ عالم ہےکہ بال تو بال پورا وجود عریاں نظر آتا ہے کیا ہم مسلمان ہیں کیا پوری دنیا والے یہ دیکھ کر ہمیں ملت اسلامیہ سمجھیں گے بڑی شرم کی بات ہے اور دکھ کی بات ہے اتنی برائی اور بے شرمی دیکھنے میں آتی ہے کہ انسان بے بس ہو جاتا ہے یہ سب پروگرام فحاشی و برائی پھیلا رہے ہیں سٹیج ڈراموں کی گفتگو نہایت بیہودہ ہوتی ہے پاکستان کا مطلب ہے پاک وطن تو برائے مہربانی میری درخواست ہے کہ سب مل کر کوشش کریں کہ ہم نیکی کا راستہ اختیار کریں اور ملک کے حکمرانوں سے درخواست ہے کہ پاک وطن سے برائی کا خاتمہ کریں اور جو عزت کی روٹی کھانا چاہے ان کی مدد کریں اور ان کے لیے فنڈ وغیرہ قائم کریں شکریہ ایک اور بات آج کل سٹار ون پر ایک ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے جس کا نام ہے دل مل گئے دیکھ کربہت حیرت ہوئی یہ ڈرامہ ڈاکٹرز کے بارے میں ہے کیا ہسپتال میں ڈاکٹرز ایسا کرتے ہیں اور ان کے پاس اتنا فالتو وقت ہوتا ہے ڈاکٹری تو ایک نوبل پیشہ ہے اور لڑکے اور لڑکیاں ڈاکٹر بنتے ہیں تو بہت سنجیدہ ہو جاتے ہیں یہ حرکات ان کو زیب دیتی ہیں جب ہمارے معصوم بچے یہ سب دیکھتے ہیں تو ان کے ذہن و دل پر بہت برا اثر ہوتا ہے خدا کے لیے اچھے اور صاف ستھرے پروگرام پیش کریں
Nighatara
About the Author: Nighatara Read More Articles by Nighatara: 12 Articles with 26216 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.