شیخ رشید صاحب کی کھری کھری باتیں

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد صاحب ایک بہت ہی سلجھے ہوئے عظیم انسان اور کامیاب سیاست دان ہیں شیخ صاحب اصول پسند سچے اور اپنی بات کے پکے ہیں یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کے رکن بنتے رہے ہیں سابق جرنل پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ (ق) میں شامل تھے اور سابق دور میں وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہے چکے ہیں-

شیخ صاحب اپوزیشن میں رہے یا حکومت میں لیکن بات کرتے ہیں عوام کے بنیادی حقوق کی اور عوام کے حقوق کے لیے قومی اسمبلی کے اندر باہر اور میڈیا کے ہر چینلز پر ہر ٹاک شو پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں -

شیخ رشید صاحب سادگی میں اپنا جواب نہیں رکھتے شہانہ ٹھاٹ باٹ سے اچھا سادگی پسند ہیں-

شیخ صاحب کی پیشن گوئیاں سو فیصد سے 80 فیصد درست ثابت ہوتی ہیں-

نئی حکومت کے بارے میں شیخ صاحب کہہ چکے ہیں کہ ن لیگ حکومت کی زرا سی کوتاہی اور غلطی ایک بہت بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے اور یہ غلطی کوتاہی نئی حکومت کے گلے کی ہڈی بھی بن سکتی ہے اور یہ ایک کھلی حقیقت بھی ہیں-

شیخ رشید صاحب ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان صلح کرانے کے لیے بڑی انتھک محنت کررہے ہیں-

میں نے سوشل میڈیا میں دیکھا کہ اسمبلی کے باہر سب ارکان اسمبلی بنچوں پر چھاؤں میں بیٹھے ہیں مگر شیخ صاحب اسمبلی کے باہر خود فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے ہیں -

بقول شیخ صاحب کے عوام نے ہی اپنے ووٹوں سے ہمیں ایوان میں پہنچایا ہے اس آس اور امید میں کہ ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور ہمیں رکن اسمبلی بن کر عوام کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ عوامی مسائل مخلص ہوکر سنجیدہ ہوکر کرنا چاہیے-

ہمارے ملک میں ابھی بھی انصاف پسند سادگی ترقی جمہوریت پسند اور ملک و عوام سے مخلص چار سیاستدان موجود ہیں -

شیخ رشید صاحب الطاف حسین جرنل (ر) پرویز مشرف اور داکٹر طاہرالقادری یہ سچے اعوامی جمہوری اور قابل سیاسی لیڈر ہیں-

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 245434 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.