بہروپ کا دیکھیں اصلی روپ

بہروپ کا دیکھیں اصلی روپ
ثناء غوری
سوشل ویب سائٹس اپنے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں سمیت ہماری زندگیوں میں یوں در آئی ہیں کہ ان سے دور رہنے کی لاکھ کوشش کرلو دور نہیں ہوا جاتا۔

ان ویب سائٹس کا اہم ترین مقصد لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان سائٹس پر یوزرز جہاں اپنے اہل خاندان، دوستوں اور اپنے پیشے سے وابستہ افراد کو ایڈ کرتے ہیں، وہیں کسی طور انجان لوگ بھی ان کے دوستوں کی فہرست کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ان ناآشنا افراد میں سے بعض دراصل جعلی ہوتے ہیں، یعنی وہ اپنی اصل چھپا کر کسی جعلی شناخت کے ذریعے سامنے آتے ہیں۔ اسے کہتے ہیں ’’فیک آئی ڈی۔‘‘ سوشل ویب سائٹس استعمال کرنے والوں کو فیک آئی ڈیز سے بچنا چاہیے، کیوں کہ یہ لوگ کسی بھی طرح نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ان آئی ڈیز کو پہچاننے کے کچھ گُر بتائیں:

فیک آئی ڈیز کی کچھ نشانیاں
جب کبھی کسی انجان شخص کی طرف سے آپ کو فرینڈ ریکویسٹ آئے تو اس کی پروفائل چیک کیجیے۔ پروفائل میں موجود تصاویر کا بغور جائزہ لیجیے۔ جس شخص کی فرینڈ ریکویسٹ آپ کو موصول ہوئی ہے، اگر اس کی پروفائل میں اس کی فقط ایک تصویر موجود ہے تو اس کا یہ نتیجہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ وہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

اب دیکھیے وال پوسٹ، اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور کمنٹس۔ اگر اس آئی ڈی سے کافی عرصے سے کوئی اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا اور کوئی ’’ٹیگ‘‘ بھی نہیں ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اکاؤنٹ فیک ہے۔

اس پروفائل پر ہونے والی حالیہ ایکٹیویٹی کا بغور جائزہ لیجیے، اگر کوئی خاص پیج لائک نہیں کیا گیا اور کسی گروپ کو جوائن نہیں کیا گیا اور صرف تواتر کے ساتھ لوگوں کو ایڈ کیا گیا ہے، تو سمجھ لیجیے کہ یہ فیک آئی ڈی ہے اور اس آئی ڈی کا مقصد فقط لوگوں کو بے وقوف بنانا ہے۔

اس آئی ڈی کی فرینڈ لسٹ چیک کریں، اگر فرینڈز میں سے زیادہ تر اس آئی ڈی ہولڈر کی مخالف جنس کے ہیں، تو یہ نشانی بھی آئی ڈی فیک ہونے کی ہے۔

اب اس آئی ڈی کی پرسنل انفارمیشن کا بغور جائزہ لیجیے، اگر اسکول، کالج، یونیورسٹی یا ورک پلیس کا ذکر نہ کیا گیا ہو تو یہ بھی اس آئی ڈی کے فیک ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

خواتین کے نام سے جو فیک آئی ڈیز بنائی جاتی ہیں، ان میں عموماً رابطے کے لیے نمبرز دیے گئے ہوتے ہیں یا پھر معمولی چیٹنگ کے بعد نمبر دے دیے جاتے ہیں۔ یہ بات بھی ظاہر کرتی ہے کہ یہ اکاؤنٹ فیک ہے کیوںکہ عموماً خواتین اپنا نمبر نہ تو شوکرتی ہیں اور نہ ہی بہ آسانی کسی کو دیتی ہیں۔

وال پوسٹس پر نظر دوڑائیے، نئے دوستوں کی طرف سے ایڈ کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہوگا کہ اور ساتھ ہی پوچھا گیا ہوگا کہ کیا ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟ اور اس کے بعد اس پوسٹ پر کوئی جوابی کمنٹس بھی نہیں دیے گئے ہوں گے۔

فیک آئی ڈیز کے عموماً ’’سب لنک‘‘ نہیں ہوتے۔ دوسرے یہ کہ فیملی ممبرز کو شو نہیں کیا گیا ہوتا۔

اگر آپ کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ یہ آئی ڈی فیک ہے، تو ایک بار اور تسلی کرلیجیے۔ گوگل کی ویب سائٹ پر جائیے اور امیج سرچ میں پروفائل پکچرز کو درجہ بہ درجہ دیکھتے جائیے۔ فیک آئی ڈیز کے لیے عموماً گوگل امیجز میں سے پکچرز لی جاتی ہیں، جسے سرچ کرنے سے بہ آسانی اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر کس کی ہے۔

یہ ایک مختصر جائزہ تھا، جس کی مدد سے آپ سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز کی جانچ کرسکتے ہیں۔ فیک آئی ڈیز سے خبردار رہیے یہ فقط آپ کے لیے مسائل ہی پیدا کرسکتی ہیں۔

جانچ کا ایک تکنیکی طریقہ
تیکنیکی اعتبار سے فیک آئی ڈیز کی شناخت آپ خود بھی کرسکتے ہیں۔

کیا یہ ممکن ہے؟ یہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ یہ اہم سوالات ہیں جو ہر اس فرد کے ذہن میں گردش کرتے ہیں جو سوشل ویب سائٹس استعمال کرتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات پر یقین ہوگیا ہے کہ جو فرینڈ آپ کے پاس ایڈ ہے یا جس کی ریکویسٹ آپ کے پاس آئی ہے وہ فیک ہے، لیکن اب آپ خود بھی اس بات کا پتا لگاسکتے ہیں کہ یہ فیک آئی ڈی بنانے والا شخص کون ہے۔

فیس بک کی دنیا میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں فیک آئی ڈیز بنائی جاتی ہیں، ان فیک آئی ڈیز بنانے والوں کا سب سے بڑا مقصد آپ کی ذاتی معلومات، تصاویر لے کر ان کا غلط استعمال کرنا ہوتا ہے۔ ساتھ ان آئی ڈیز بنانے والوں میں سے بعض آپ کا سوشل امیج بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

آپ بہ آسانی معلوم کرسکتے ہیں کہ ایسا کرنے والا شخص کون ہے اور وہ اس وقت دنیا کے کس حصے، شہر اور علاقے میں موجود ہے، جب آپ اس کی معلومات جمع کریں تو ثبوت کے ساتھ آپ اس کی باقاعدہ شکایتCPLCکو بھی کرسکتے ہیں۔ جس پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے ایک خاص طریقۂ کار اپنایا جانا ضروری ہے۔ ہم آپ کو درجہ بہ درجہ بتائیں گے کہ یہ کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ فیک آئی ڈی بنانے والا کون شخص ہے۔

سب سے پہلے آپ کو اس شخص کا I.Pآئی پی ایڈریس معلوم کرنا ہوگا۔

آپ اس آئی پی کو اپنے اکائونٹ میں ایڈ کریں اور اس کے ساتھ پرائیویٹ چیٹ بوکس میں چیٹ کریں۔

اس بات کی تسلی کرلیجیے کہ ایسا کرتے ہوئے آپ کے کمپیوٹر کی کوئی اور window کھلی ہوئی نہ ہو۔ تمام پروگرامز بند کردیجیے۔ کوئی ایسا پروگرام استعمال نہ کریں جو انٹرنیٹ کے ذریعے چل رہا ہو۔ اپنے براؤزر میں سے ہسٹری کو ڈیلیٹ کردیجیے۔ صرف سوشل ویب سائٹ، مثلاً فیس بک کا ایک ٹیب کھلا ہوا ہونا چاہیے، جس میں آپ اس آئی ڈی سے چیٹ (Chat)کر رہے ہیں۔

جب آپ چیٹ کر رہے ہوں تو اس وقت Window میں دیے گئے Start بٹن پر کلک کرکے مینوMenu بار میں سے Run پر کلک کیجیے اور وہاں Cmd لکھ کر انٹر کا بٹن پریس کیجیے ۔ جب کمانڈ پرامپٹ (Command Prompt) ، (start->run->cmd)کو دیکھیے۔اب کمانڈپرامٹ کی ونڈو کھل جائے تو Netstat -an کی کمانڈ لکھ کر انٹر کردیجئے۔ خیال رہے کہ netstat کے بعد سنگل اسپیس دے کر -anٹائپ کیجیے۔ اب آپ بہ آسانی وہ IP Connection ایڈریس دیکھ سکتے ہیںجس سے وہ شخص بات کرتا ہے۔

اس IP ایڈریس کو اپنے پاس نوٹ کرلیجیے۔ اب آپ کے پاس آئی پی ایڈریس موجود ہے۔ اب اپنے ویب براؤزر سے نئی ونڈو کھولیے اور اس ویب سائٹ کو اوپن کیجیے https://www.iplocation.net/ یہ ویب سائٹ اس شخص سے متعلق تمام ممکنہ معلومات آپ کو دے گی۔ اس ویب سائٹ پر آپ حاصل شدہ آئی پی ایڈریس ڈالیے۔ یقیناً چند ہی لمحوں میں آپ اس شخص کا ISP اور اس کی لوکیشن کا پتہ Map کے ذریعے لگا سکتے ہیں۔آپ Map کو Zoom-in کیجیے اور اس شخص کا بالکل درست پتا معلوم کرلیجیے

Sana Ghori
About the Author: Sana Ghori Read More Articles by Sana Ghori: 317 Articles with 283680 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.