عنوان کے مطابق آیات (جھوٹ)

 بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

١- فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ‌ۚ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۙۢبِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ‏۔ ﴿۱۰﴾ البَقَرَة
انکے دلوں میں بیماری ہے پھر الله نے ان کی بیماری بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے.

٢- وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا‌ اُولٰٓكَ يُعۡرَضُوۡنَ عَلٰى رَبِّهِمۡ وَ يَقُوۡلُ الۡاَشۡهَادُ هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ كَذَبُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ‌ ۚ اَلَا لَـعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِيۡنَۙ‏۔۔ ﴿۱۸﴾ ھود
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو الله پر جھوٹ باندھے وہ لوگ اپنے رب کے روبر پیش کیے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی ہیں کہ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا خبرادر ظالموں پر الله کی لعنت ہے.

٣- اِنَّمَا يَفۡتَرِى الۡـكَذِبَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ‌ۚ وَاُولٰۤكَ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ‏۔۔ ﴿۱۰۵﴾ النّحل
جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جنہیں الله کی باتوں پر یقین نہیں اور وہی لوگ جھوٹے ہیں.

٤- وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِۙ‏۔۔ ﴿۳۰﴾ الحَجّ
اور جھوٹی بات سے بھی پرہیز کرو.

٥- هَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُ‏ ﴿۲۲۱﴾ تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿۲۲۲﴾ يُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَ‏ ﴿۲۲۳﴾ الشُّعَرَاء
کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں. ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں. وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اور اکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں.

٦- وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَه اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَـنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡكٰفِرِيۡنَ‏۔ ﴿۶۸﴾ العَنکبوت
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو الله پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب اس کے پاس آئے کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے.

٧- وَيۡلٌ لِّـكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏۔ ﴿۷﴾الجَاثیَة
ہر سخت جھوٹے گناہگار کے لیے تباہی ہے.

٨- فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ۔‏ ﴿۸﴾ القَلَم
تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا.

٩- هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏۔ ﴿۱۱﴾ القَلَم
جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے.

١٠- فَوَيۡلٌ يَّوۡمَذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏ ﴿۱۱﴾ الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ‏ ﴿۱۲﴾ الطُّور
پس اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے. جو جھوٹی باتوں میں لگے ہوئے کھیل رہے ہیں.
S.Ghazanfar Abbas Tirmizi
About the Author: S.Ghazanfar Abbas Tirmizi Read More Articles by S.Ghazanfar Abbas Tirmizi: 20 Articles with 16110 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.